خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 773
خطبات مسرور 773 نمازوں کی پابندی بھی کرو گے کیونکہ نماز میں یہ ساری باتیں آجاتی ہیں۔$2004 اللہ کرے کہ ہمیں وہ عرفان حاصل ہو جو کہ خدا کے قریب تر کرنے والا ہو۔اور ہماری دعاؤں میں وہ کیفیت پیدا ہو جس سے ہماری روح پکھل کر اللہ تعالیٰ کے آستانہ پر بہہ جائے اور بہتی رہے۔ہم نمازوں میں با قاعدگی اختیار کرنے والے ہوں اور ہماری مسجد میں ہمیشہ نمازیوں سے بھری رہیں جس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان دنوں میں بھری ہوئی ہیں تا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے پیار کو ہمیشہ جذب کرتے چلے جائیں۔اب کچھ میں اس بارے میں بتانا چاہتا ہوں جو میں نے گزشتہ جمعہ کو تحریک کی تھی یعنی یہاں کی مساجد کے بارے میں۔ہارٹلے پول اور بریڈ فورڈ کی مساجد کے لئے یو۔کے کی ذیلی تنظیموں کو توجہ دلائی تھی۔الحمد للہ کہ انصار اللہ نے سب سے پہلے اطلاع دی کہ انہوں نے اتنے وعدے اکٹھے کر لئے ہیں اور آخری رپورٹ جو انہوں نے کل بھجوائی ہے اس کے مطابق تقریباً تین لاکھ پونڈ کے ان کے وعدے ہیں۔اور سب سے پہلے مجلس انصار اللہ کی طرف سے وعدے اور وصولیوں کی رپورٹ بھی آئی ہے۔انہوں نے کچھ وصولیاں بھی کی ہیں اور وہ بھی اچھی تعداد میں ہیں۔ماشاء اللہ۔الحمد للہ۔انصار نے یہ ثابت کر دیا ہے ( باقی تنظیموں کو میں کہہ رہا ہوں ) کہ انہیں بوڑھا نہ سمجھیں، وہ جوانوں کے جوان ہیں۔اور میرا خیال تھا کہ جمعہ پر توجہ دلاؤں گا کیونکہ کل تک باقی تنظیموں کی طرف سے رپورٹ نہیں تھی تو کل خدام الاحمدیہ کی طرف سے بھی رپورٹ ملی ہے۔انہوں نے بھی 5لاکھ کا وعدہ کیا ہے۔لیکن جس تفصیل سے انصار اللہ نے وعدے لینے کی کوشش کی ہے اس طرح نہیں بلکہ انہوں نے شاید اپنے لئے ایک ٹارگٹ مقرر کر لیا ہے اور وہ کہتے ہیں اتنی ہم وصولی کریں گے انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ سب کو جزا دے۔لیکن لجنہ کی طرف سے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں آئی حالانکہ ہمیشہ یہ طریق رہا ہے کہ لجنہ تو چھلانگ مار کر آگے آنے والی ہیں۔مجھے جو انفرادی طور پر، یہاں سے جب میں دفتر گیا ہوں تو