خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 600
$2004 600 خطبات مسرور کو برباد کر دیتی ہیں اور بڑھاپے سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہیں۔یہ قرآنی تعلیم کا احسان ہے کہ کروڑوں مخلوق ان گناہ کے امراض سے بچ گئی جو ان نشہ کی چیزوں سے پیدا ہوتی ہیں۔اور یہ تو آجکل کی میڈیکل میں ثابت شدہ ہے کہ شراب ہزاروں دماغ کے سیل اور خلیوں کو نقصان پہنچا دیتی ہے اور آہستہ آہستہ آدمی کی بہت ساری دماغی کمزوریاں ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔تو جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ ” شراب وغیرہ تو اس میں شراب کے ساتھ اور بھی نشے جو آجکل نئے نئے نکل آئے ہیں شامل ہو گئے ہیں۔پس ان ملکوں میں رہتے ہوئے خاص طور پر جہاں منظم طریقوں سے نشوں کا کاروبار ہوتا ہے اور شراب کی تو ویسے بھی یہاں اجازت ہے بہت استغفار کرتے ہوئے اور اپنے پہلو بچاتے ہوئے ان چیزوں سے بچیں اور بچنے کی کوشش کریں۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ : " خدا کو چھوڑ کر بدی اور گند میں رہنا صرف خدا کی نافرمانی ہی نہیں بلکہ اس میں خدا تعالیٰ پر ایمان میں بھی شک ہوتا ہے۔حدیث میں آیا ہے کہ چور جب چوری کرتا ہے تو ایمان اس میں نہیں ہوتا اور زانی جب زنا کرتا ہے تو ایمان اس میں نہیں ہوتا۔یاد رکھو کہ وسو سے جو بلا ارادہ دل میں پیدا ہوتے ہیں ان پر مواخذہ نہیں ہوتا۔جب پکی نیت انسان کسی کام کی کرے تو اللہ تعالیٰ مواخذہ کرتا ہے۔اچھا آدمی وہی ہے جو دل کو ان باتوں سے ہٹا دے۔ہر ایک عضو کے گناہوں سے بچے۔ہاتھ سے کوئی بدی کا کام نہ کرے۔کان سے کوئی بری بات چغلی غیبت ، گلہ وغیرہ نہ سنے۔آنکھ سے محرمات پر نظر نہ ڈالے۔پاؤں سے کسی گناہ کی جگہ چل کر نہ جاوے“۔(ملفوظات جلد3 صفحه 139 البدر 13 مارچ (1903 کہتے ہیں بعض عادتیں چھٹ نہیں سکتیں۔فرماتے ہیں کہ: ”انسان عادت کو چھوڑ سکتا ہے۔بشرطیکہ اس میں ایمان ہو اور بہت سے ایسے آدمی دنیا میں موجود ہیں جو اپنی پرانی عادات کو چھوڑ بیٹھتے ہیں۔دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ جو ہمیشہ سے شراب پیتے چلے آئے ہیں بڑھاپے میں آ کر جبکہ عادت کا چھوڑ نا خود بیمار پڑنا ہوتا ہے یا بلا کسی خیال کے چھوڑ بیٹھتے ہیں اور تھوڑی سی بیماری کے بعد