خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 404 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 404

$2004 404 مسرور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : " قرآن شریف میں آیا ہے۔قذ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا﴾ (الشمس: ۱۰) اس سے اس نے نجات پائی جس نے اپنے نفس کا تزکیہ کیا۔تزکیہ نفس کے واسطے صحبت صالحین اور نیکیوں کے ساتھ تعلق پیدا کرنا بہت مفید ہے جھوٹ وغیرہ اخلاق رذیلہ دور ہونے چاہئیں۔اور جو راہ پر چل رہا ہے اس سے راستہ پوچھنا چاہئے۔اپنی غلطیوں کو ساتھ ساتھ درست کرنا چاہئے جیسا کہ غلطیاں نکالنے کے بغیر املاء درست نہیں ہوتا۔ویساہی غلطیاں نکالنے کے بغیر اخلاق بھی درست نہیں ہوتے۔آدمی ایسا جانور ہے کہ اس کا تزکیہ ساتھ ساتھ ہوتا رہے تو سیدھی راہ پر چلتا ہے ورنہ بہک جاتا ہے۔(ملفوظات جلد اول صفحه ۳۰۹ـ بدر ۵ اکتوبر ۱۹۱۱) اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اپنی اصلاح کی طرف متوجہ رکھے اور کبھی شیطان ہم پر حملہ آور نہ ہو سکے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ : " لوگ تلاش کرتے ہیں کہ ہمیں حقیقت ملے لیکن یہ بات جلد بازی سے حاصل نہیں ہوا کرتی جب انسان کی روح پکھل کر آستانہ الوہیت پر گرتی ہے اور اس کو اپنا اصلی مقصود خیال کرتی ہے۔تب اس کیلئے حقیقت کا دروازہ بھی کھولا جاتا ہے لیکن یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے اور صحبت صادقین سے ہی باتیں حاصل ہوا کرتی ہیں“۔(ملفوظات جلد ٥ صفحه ٣٤٧،٣٤٦ الحكم ۱۰ نومبر ١٩٠٧ء) اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے ،اس سے مدد مانگتے ہوئے ، اس انعام کی قدر کریں جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضرت مسیح پاک علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں شامل کر کے عطا فرمایا ہے۔سچے دل سے آپ کے تمام دعاوی پر ایمان لانے والے ہوں اور اپنے ایمانوں کو بھی مضبوط کرنے والے ہوں اور صادق کے ساتھ جڑ کر اپنے آپ کو بھی صادق ہونے کے قابل بنائیں اور اپنی نسلوں کو بھی ایک فکر کے ساتھ اس کے ساتھ جوڑے رکھنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق دے۔