خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 776
خطبات مسرور $2004 776 تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا الحمد للہ کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے رمضان کا تقریباً نصف گزر چکا ہے۔اگلی جمعرات سے انشاء اللہ تعالیٰ آخری عشرہ شروع ہو جائے گا۔اور اس آخری عشرے میں عموماً مساجد کی رونق زیادہ ہو جاتی ہے۔لیکن جیسا کہ میں پہلے بھی کئی دفعہ کہہ چکا ہوں، ہم ایک ترقی کرنے والی قوم ہیں ہماری خوشیاں اسی وقت دائمی خوشیاں کہلاسکتی ہیں، یا ہمیں اسی وقت کسی نیکی کو دیکھ کر دلی خوشی پہنچ سکتی ہے جب یہ نیکی دائمی ہو، ہمیشہ رہنے والی ہو۔جو جوش و خروش آج کل نظر آتا ہے یہ ہمیشہ نظر آنے لگ جائے۔تو بہر حال میں یہ کہہ رہا تھا کہ اگلے جمعہ سے انشاء اللہ تعالیٰ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو جائے گا، بلکہ جمعرات سے ہی۔اور اس میں عموماً مساجد میں گہما گہمی اور رونق اور حاضری مزید بڑھ جاتی ہے۔اور اس کی کئی وجوہات بھی ہیں۔ایک تو یہ کہ آخری عشرے میں ہر ایک کو خیال ہوتا ہے کہ آخری عشرہ ہے دعائیں کر کے فائدہ اٹھا لو اور اس لئے بھی کہ اس آخری عشرے میں آنحضرت مو نے لیلۃ القدر کی خوشخبری دی ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لئے ، اس کی برکتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے عموماً لوگ کیونکہ رمضان میں ہر ایک اٹھ رہا ہوتا ہے ان دنوں میں خاص طور پر روزہ کے لئے تو اٹھتے ہیں ، ساتھ تہجد کے لئے اٹھتے ہیں۔نوافل کی ادائیگی بھی کرتے ہیں۔اور پھر اسی برکت کی وجہ سے مسجدوں کا رخ بھی کرتے ہیں۔پھر ان دنوں میں بڑی مساجد میں رونق بڑھنے کی ایک وجہ اس آخری عشرے میں اعتکاف بیٹھنا بھی ہوتا ہے۔غرض رمضان میں عموماً مسجدں میں کم نظر آنے والے