خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 754
$2004 754 خطبات مسرور اور جب نیکیوں کے راستے پر اس رمضان میں چلیں یہ بھی اس رمضان میں دعائیں کرتے رہنا چاہئے کہ نیکیاں رمضان کے ختم ہونے کے ساتھ ختم نہ ہو جائیں بلکہ ہمیشہ ہماری زندگیوں کا حصہ بنی رہیں۔اور ہم میں سے ہر ایک اللہ تعالیٰ کے پیاروں میں شامل ہو، اس کا پیار حاصل کرنے والا ہو اور ہمیشہ اس کی پیار کی نظر ہم پر پڑتی رہے۔اور یہ رمضان ہمارے لئے ، جماعت کے لئے غیر معمولی فتوحات لانے والا ہو۔اللہ کرے ایسا ہی ہو۔اب میں یو۔کے۔کی جماعت کے لئے چند باتیں مختصراً کہنا چاہتا ہوں۔گزشتہ دنوں میں میں نے چند شہروں کا دورہ کیا تھا جس میں برمنگھم کی مسجد کا افتتاح بھی ہوا۔بریڈ فورڈ کی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا، یہ پلاٹ انہوں نے بڑی اچھی جگہ لیا ہے پہاڑی کی چوٹی پہ ہے، نیچے سارا شہر نظر آتا ہے۔پلاٹ اتنا بڑا نہیں ہے لیکن امید ہے تعمیر کے بعد اس میں کافی نمازیوں کی گنجائش ہو جائے گی۔Covered امر یا یہ زیادہ کر لیں گے۔پھر ہارٹلے پول کی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا، یہ بھی اچھی خوبصورت جگہ ہے لیکن یہاں جماعت چھوٹی ہے اور اب کچھ تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔بڑے عرصے سے تو چند مقامی لوگ تھے۔اسائکم لینے ولے بھی اب وہاں گئے ہیں لیکن ان لوگوں کی ابھی کوئی خاص آمدنی نہیں ہے۔اور انہوں نے انشاء اللہ تعالیٰ مسجد بنانی ہے۔مسجد کا نقشہ بنیا دی پلان بڑا خوبصورت ہے۔ڈاکٹر حمید خان صاحب مرحوم نے اس بارے میں کافی کوشش کی تھی کہ وہاں مسجد بنے۔پلاٹ وغیرہ لینے میں ان کی کافی ہمت اور مددر ہی آخر دم تک وہ اس کے لئے کوشش کرتے رہے۔اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے اور درجات بلند فرمائے۔اب جب میں نے وہاں پوچھا کہ مسجد بنا رہے ہیں تو رقم کی وجہ سے وہ اس کا نقشہ کچھ چھوٹا کرنا چاہتے تھے۔میں نے انہیں کہا ہے کہ رقم کی وجہ سے نقشہ چھوٹا نہیں کرنا۔اللہ تعالی مددفرمائے گا انشاء اللہ تعالی۔لیکن مجھے امیر صاحب نے سفر میں بتایا کہ کسی وقت میں انصار اللہ یو۔کے۔نے (یادداشت سے ہی بتایا تھا کوئی معین نہیں تھا۔اب پتہ نہیں ابھی تک معین کیا ہے کہ نہیں )۔حضرت