خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 755
$2004 755 خطبات مسرور خلیفہ امسیح الرابع سے یہ وعدہ کیا تھا کہ ہارٹلے پول میں ہم انصار اللہ مسجد بنائیں گے۔اگر کیا تھا تو ٹھیک ہے اس کو پورا کریں۔اور اگر نہیں بھی کیا تو اب میں یہ کام انصار اللہ یو۔کے۔کے سپر د کر رہا ہوں کہ انہوں نے وہاں انشاء اللہ مقامی لوگوں کی جس حد تک مدد ہو سکے کرنی ہے اور یہ جو اصل بنیادی نقشہ ہے اس کے مطابق مسجد بنانی ہے۔اس مسجد پہ تقریبا پانچ لاکھ پونڈ کا اندازہ خرچ ہے۔تو انصار اللہ نے کس طرح پورا کرنا ہے وہ اپنا پلان کر لیں اور کمر ہمت کس لیں۔بہر حال ان کو مدد کرنی ہوگی۔وہاں جماعت بہت چھوٹی سی ہے۔اور پھر بریڈ فورڈ میں تقریباً جوان کا اندازہ ہے 1۔6 ملین یا 16لاکھ پاؤنڈ کا (اگر میں صحیح ہوں اور یادداشت ٹھیک ہے ) تو وہاں کافی بڑی مسجد بن جائے گی۔گو کہ وہاں کا روباری لوگ کافی ہیں اور مجھے امید ہے وہ اپنے ذرائع سے کافی حد تک جلدی اکٹھے کر کے مسجد مکمل کر لیں گے لیکن ہو سکتا ہے کچھ ستی ہو جائے۔بعض وعدے کرتے ہیں پورے نہیں کر سکتے۔بعض مجبوریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔تو ان کی مدد کے لئے خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ یوں کے۔کے ذمہ میں ڈالتا ہوں کہ یہ بھی ان کی مددکریں اور یہ اس علاقے میں ایک بڑا اچھا وسیع جماعت کا منصوبہ ہے جو مجھے امید ہے جماعت کی وسعت کا باعث بنے گا۔وہاں اس کے لئے وہ بھی ان میں کچھ حصہ ڈالیں۔اور لجنہ ہمیشہ قربانیاں کرتی رہی ہے۔یہاں بیت الفضل ہے اس کے لئے بھی لجنہ نے ہی رقم اکٹھی کی تھی جو پہلے برلن مسجد کے لئے تھی پھر بعد میں بیت الفضل میں استعمال ہوئی۔تو یو۔کے۔کی لجنہ کو اس بارے میں کوشش کرنی چاہئے۔کیونکہ میری خواہش ہے کہ یہ دونوں مساجد ایک سال کے اندر اندر مکمل ہو جائیں، انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ توفیق دے تو اس رمضان میں دعاؤں اور قربانی کے جذبے کے ساتھ اس طرف بھی توجہ دیں اور کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ سب کو توفیق دے۔