خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 792
792 $2004 خطبات مسرور لئے ، تمام دنیا کے مسلمانوں کے لئے دعا کریں، اللہ تعالیٰ ان کو عقل اور سمجھ دے۔یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے جو آج ہم پر عائد ہوتی ہے۔پس ان دنوں میں اس دعا کا بھی حق ادا کرنے کی کوشش کریں۔اور کچھ سجدے امت مسلمہ اور جماعت کے لئے وقف کر دیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا ایک اقتباس ہے بڑا از بر دست قسم کا ، میرے نزدیک۔فرماتے ہیں کہ : ” پھر میں کہتا ہوں کہ ایک اور لیلۃ القدر اسلام نے بیان کی ہے اور وہ ، وہ لیلۃ القدر ہے کہ جو برکتوں کے لحاظ سے اس قدر بڑھی ہوئی ہے کہ رمضان کی لیلتہ القدر کی برکتیں بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔یہ لیلۃ القدروہ ہے جس کے متعلق آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے۔اِنَّ الله يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُلَهَا دِيْنَهَا۔یہ لیلۃ القدر اس مجدد کے زمانے میں جو صدی کے سر پر آتا ہے آتی ہے۔مگر اس سے بھی بڑھ کر ایک اور لیلۃ القدر ہے جو 1300 سال کے بعد آئی اور وہ حضرت مسیح موعود کا زمانہ ہے۔یہ لیلۃ القدران تیرہ سولیلۃ القدروں سے جو رمضان میں آئیں اور ان گیارہ لیلۃ القدروں سے جو مجددوں کے زمانے کی صورت میں ہر صدی کے سر پر نمودار ہوئیں بڑھ چڑھ کر ہے۔پس وہ زمانہ جس میں حضرت مسیح موعود مبعوث ہوئے سب سے بڑی لیلۃ القدر ہے۔نادان ہیں وہ جو حضرت مسیح موعود کے مقابلہ میں غزالی اور بخاری اور رازی کو پیش کرتے ہیں ( جو ائمہ ہیں) وہ آپ کی شان سے ناواقف ہیں۔کیونکہ آپ وہ امام ہیں جو نہ صرف کسی ایک مجدد سے بلکہ ان تمام مجددوں سے جو 1300 سال میں گزرے بڑھ کر ہیں۔اسی لئے آپ کی لیلۃ القدر اوروں کی لیلۃ القدروں سے بڑھ کر ہے۔کیونکہ اس کی لیلتہ القدر کا زمانہ نبوت والی لیلۃ القدر کے زمانے سے شروع ہوتا ہے اور یہ آنحضرت ﷺ کے بعد دوسری لیلۃ القدر ہے۔پس لیلۃ القدر کیا ہے؟۔ایک نبی کا زمانہ ہے اور ایک نبی کی بعثت کا وقت ہے۔تم اس سے فائدہ اٹھاؤ اور خدا کا قرب حاصل کرو۔یہاں سے غور سے سنیں اس لیلۃ القدر میں خدا کے فرستادہ ایک بیج بو جاتے ہیں جو بعد میں نشو و نما پاتا اور بڑھتا ہے یہی وہ رات ہوتی ہے جس کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے تَنَزَّلُ الْمَلَئِكَةُ وَالرُّوْحُ۔کہا جاتا ہے قرآن میں حضرت عیسی کو روح کہا