خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 791 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 791

$2004 791 خطبات مسرور دنوں میں پر زور تحریکوں سے ہوتا رہے گا کہ جب کوئی نائب رسول اللہ ﷺ دنیا میں پیدا ہوگا اور در حقیقت اسی آیت کو سورۃ الزلزال میں مفصل طور پر بیان کیا گیا ہے۔کیونکہ سورۃ الزلزال سے پہلے سورۃ القدر نازل کر کے یہ ظاہر فرمایا گیا ہے کہ سنت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ خدا تعالیٰ کا کلام لیلۃ القدر میں ہی نازل ہوتا ہے اور اس کا نبی لیلۃ القدر میں ہی اس دنیا میں نزول فرماتا ہے۔اور لیلہ القدر میں ہی وہ فرشتے اترتے ہیں جن کے ذریعہ سے دنیا میں نیکی کی طرف تحریکیں پیدا ہوتی ہیں اور وہ ضلالت کی پر ظلمت رات سے شروع کر کے طلوع صبح صداقت تک اس کام میں لگے رہتے ہیں کہ مستعد دلوں کو سچائی کی طرف کھینچتے رہیں۔(ازاله اوهام روحانی خزائن جلد 3 صفحه 159-160 ) چنانچہ دیکھ لیں کہ اب اس زمانے میں، حضرت مسیح موعود کے زمانے میں یہ ساری چیزیں ظاہر ہو رہی ہیں۔جس طرح میں نے بتایا ہے۔اور نئی نئی حیرت انگیز قسم کی ایجادات بھی ہو رہی ہیں۔جن کا حضرت مسیح موعود کی بعثت سے پہلے تصور بھی نہیں تھا۔اور پھر ان میں ترقی بھی روز بروز ہو رہی ہے۔1904ء میں آج سے 100 سال پہلے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو بھی الہام ہوا تھا آپ فرماتے ہیں کہ ایک نظارہ دکھایا گیا کہ کوئی امر پیش کیا گیا ہے ( کوئی معاملہ پیش کیا گیا ہے ) پھر الہام ہوا "إِنَّا أَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ۔إِنَّا أَنْزَلْنَهُ لِلْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ»۔یعنی هم نے اسے لیلۃ القدر میں اتارا ہے ہم نے اسے مسیح موعود کے لئے اتارا ہے۔تو جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے ہو سکتا ہے یہ الہام شاید ایجادات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہو۔جو حضرت مسیح موعود کی آمد کی تائید میں ہو رہی ہیں۔لیکن یہ بات ہمیں اس طرف بھی توجہ دلا رہی ہے کہ اپنی دعاؤں پر بہت زور دیں اور یہ تاریکی کو دور کرنے کا کام جو حضرت مسیح موعود کی جماعت میں شامل ہو کر ہم نے اب اپنے اوپر لے لیا ہے اس کو احسن طریق پر ادا کرسکیں۔اس روشنی کے آنے کے باوجو د دنیا تاریکی کی طرف دوڑ رہی ہے۔ان کو سمجھائیں، ان کو بتائیں کہ اب بھی وقت ہے بچنے کی کوشش کرو اور بچو ور نہ تباہی کے گڑھے میں گر جاؤ گے۔دعا بھی کریں اور بہت دعا کریں اور خاص طور پر مسلم امہ کے