خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 768
$2004 768 خطبات مسرور تو میں اس کی طرف دو ہاتھ جاؤں گا۔اگر وہ میری طرف چل کر آئے گا تو میں اس کی طرف دوڑ کر جاؤں گا۔(ترمذى كتاب الدعوات باب فى حسن الظن بالله عز وجل) پس ہر احمدی کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر سے اپنی زبانیں تر رکھیں اور یہ کوشش ہونی چاہئے کہ ہمارا ہر فعل اور ہر عمل اور اللہ تعالیٰ کی طرف بڑھنے والا ہر قدم ایسا ہو جس سے اللہ تعالیٰ دوڑ کر ہمارے پاس آئے اور ہمیں اپنے پیار کی چادر میں لپیٹ لے۔حضرت ابراہیم بن سعد ا اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ذوالنون یعنی حضرت یونس نے مچھلی کے پیٹ میں جو دعا کی وہ یہ ہے کہ لا إله إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِيْنَ اس دعا کو جو بھی مسلمان کسی ابتلاء کے وقت کرے گا۔اللہ تعالیٰ اس کی دعا ضرور قبول فرمائے گا۔(ترمذی کتاب الدعوات باب ما جاء في عقد التسبيح بالله ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اس سے ایک سبق ملتا ہے کہ تقدیر کو اللہ بدل دیتا ہے اور رونا دھونا اور صدقات ( یہ جو حضرت یونس کی قوم کا واقعہ ہوا تھا یہ اس بارے میں ہے) فرد قرارداد جرم کو بھی رڈی کر دیتے ہیں۔(ملفوظات جلد اول صفحه ۱۵۵ الحکم ۶ ارچ (۱۸۹۸ یعنی اگر کوئی فیصلہ ہو بھی گیا ہو تب بھی وہ بدلا جاتا ہے۔پس صدقہ خیرات اور دعا بلاؤں کو دور کر دیتا ہے۔پھر آپ نے فرمایا کہ: میں تمہیں یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ جولوگ قبل از نزول بلا دعا کرتے ہیں اور استغفار کرتے ہیں اور صدقات دیتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن پر رحم کرتا ہے اور عذاب الہی سے ان کو بچالیتا ہے۔میری ان باتوں کو قصہ کے طور پر نہ سنو۔میں نُصْحَا لِلہ کہتا ہوں اپنے حالات پر غور کرو اور آپ بھی اور اپنے دوستوں کو بھی دعا میں لگ جانے کے لئے کہو۔استغفار، عذاب الہی اور مصائب شدیدہ کے لئے سپر کا کام دیتا ہے۔( یعنی ڈھال کا کام دیتا ہے )۔قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ