خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 735
$2004 735 خطبات مسرور حصے ایسے ہیں جہاں احمدیت کا پیغام نہیں پہنچا، کسی کو احمدیت کے بارے میں پتہ ہی نہیں ہے۔پس بہت زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے، دعاؤں کی بھی ضرورت ہے تبھی ہم اس دعوے میں سچے ہو سکتے ہیں کہ ہم تمام دنیا کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے لے کر آئیں گے انشاء اللہ۔اور اسی لئے ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کی ہے اور آپ کی بیعت میں شامل ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اور یہ سب کچھ حاصل کرنے کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ والسلام نے جو نسخہ ہمیں دیا ہے وہ یہ ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ: ”ہمارے غالب آنے کے ہتھیار استغفار، تو بہ، دینی علوم کی واقفیت، خدا تعالیٰ کی عظمت کو مد نظر رکھنا اور پانچوں وقت کی نمازوں کو ادا کرنا ہیں۔نماز دعا کی قبولیت کی کنجی ہے۔جب نماز پڑھو تو اس میں دعا کرو اور غفلت نہ کرو اور ہر ایک کی بدی سے خواہ وہ حقوق الہی سے متعلق ہو، خواہ حقوق العباد کے متعلق ہو بچو۔(ملفوظات جلد پنجم صفحہ 303 البدر 24 اپریل 1903) اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے۔☆