خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 652 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 652

$2004 652 خطبات مسرور طرف بلاتے ہیں مگر اسلام استباق کی طرف بلاتا ہے۔اول تو نیکی اختیار کر واور پھر نیکیوں میں استباق کرو۔اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔اللہ تعالیٰ نے یہاں استباق کا لفظ رکھا ہے جس میں بظاہر سرعت اور تیزی نہیں پائی جاتی۔کیونکہ لغت کے لحاظ سے دو آدمی اگر سست بھی چل رہے ہوں لیکن ایک دوسرے سے آگے نکل جائے تو اس نے استباق کر لیا۔فرماتے ہیں کیونکہ یہاں ہر شخص کے لئے حکم ہے کہ وہ استباق کرے۔اب اگر ایک شخص کوشش سے آگے بڑھے تو دوسرے کے لئے بھی حکم ہے کہ وہ بھی آگے بڑھے تو جب وہ اس سے آگے بڑھے گا تو پہلے والے کی کوشش ہو گی کہ اس سے آگے بڑھے تو ہر ایک کو کیونکہ نیکیوں میں آگے بڑھنے کا حکم ہے اس طرح نیکیاں کرنے کی ایک دوڑ ہو گی۔جس طرح جو روایت بیان کی ہے اس میں آتا ہے کہ صحابہ نیکیوں میں بڑھنے کی کوشش کیا کرتے تھے۔اور جیسا کہ روایت بیان کی گئی ہے بڑے پریشان ہوتے تھے کہ فلاں ہمارے سے آگے کیوں نکل گیا۔پس ہر احمدی کا فرض بنتا ہے کہ اس تعلیم کے مطابق نیکیوں میں آگے بڑھے اور اس بڑھنے کی طرف کوشش کریں، توجہ دیں۔اور اپنی پوری استعدادوں اور صلاحیتوں کے ساتھ نیکیاں کرنے کی طرف توجہ دیں۔ہر ایک کی اللہ تعالیٰ نے مختلف استعداد میں رکھی ہیں۔کم از کم ان کے مطابق تو ہر ایک کو عمل کرنا چاہئے۔اور پھر یہ ہے کہ ان نیکیوں میں بڑھنے کے لئے ایک دوسرے کی مدد بھی کریں۔ایک جب نیکیوں کے مقام پر پہنچے تو دوسرے کو بھی ساتھ لانے کی کوشش کرے کیونکہ وہ بھی حکم ہے کہ جو اپنے لئے پسند کرو وہ دوسروں کے لئے بھی پسند کرو۔تو اس طرح نیکیوں میں بڑھنے کی دوڑ بھی لگی رہے گی۔اور ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے نیکی کی جاگ بھی لگے گی۔اس میں حسد نہیں ہو گا۔کسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں ہوگی بلکہ نیکی کرنے کی کوشش ہوگی۔اس طرح جب آپ تبلیغ کریں گے اور جب نیکیاں کرنے کے لئے دوسروں کو اپنے ساتھ ملائیں گے اور برائی کے خاتمے کی