خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 456 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 456

$2004 456 خطبات مسرور باوجود یکہ آپ بڑے بارعب تھے لیکن اگر کوئی ضعیفہ عورت بھی آپ کو کھڑا کرتی تھی تو آپ اس وقت تک کھڑے رہتے جب تک کہ وہ اجازت نہ دے۔(ملفوظات جلد نمبر ۲ صفحه ۳۸۷ ، الحكم ۱۰ اپریل ۱۹۰۳ پھر ایک روایت ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورتوں سے بھلائی سے پیش آیا کرو۔عورت یقیناً پہلی سے پیدا کی گئی ہے۔پہلی کے اوپر کے حصے میں زیادہ کبھی ہوتی ہے اگر تم اس کو سیدھا کرنے کی کوشش کرو گے تو اسے توڑ دو گے۔اور تم اسے چھوڑ دو گے تو ٹیڑھی ہی رہے گی۔پس تم اس سے بھلائی ہی سے پیش آیا کرو۔ایک اور روایت میں ہے کہ عورت پسلی کی طرح ہے اگر تم اسے سیدھا کرنے کی کوشش کرو گے تو توڑ دو گے اور اگر تم اس سے فائدہ اٹھانا چاہو تو تم اس کی کبھی کے باوجود اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہو۔(بخاری کتاب الانبیاء با ب خلق آدم وذريته اب پسلی کا زاویہ یا گولائی جو بھی ہے وہی اس کی مضبوطی ہے۔اور انتہائی نازک حصہ بھی کسی جاندار کا اس کے حصار میں ہے۔یعنی دل اور بعض دوسری چیزیں بھی ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کی اس تخلیق سے انسان نے فائدہ اٹھایا ہے۔اس لئے دیکھ لیں عمارتوں اور پلوں میں جہاں زیادہ مضبوطی دینی ہو اسی طرح گولائی دی جاتی ہے۔تو فرمایا کہ عورت کا جو مضبوط کردار ہے اس سے اگر فائدہ اٹھانا ہے تو اس کو زیادہ اپنے مطابق ڈھالنے کی کوشش نہ کرو ورنہ فائدہ تو کیا وہ تمہارے کسی کام کی بھی نہیں رہے گی۔لیکن یہ بھی ثابت شدہ ہے کہ عورت میں اللہ تعالیٰ نے قربانی کا مادہ بہت زیادہ رکھا ہے۔اگر خود نمونہ بن کر اس سے نیکی سے پیش آؤ گے تو وہ خود اپنے آپ کو تمہاری خواہشات پر قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہے گی۔اس لئے اس سے زیادہ فائدہ بختی سے نہیں بلکہ پیار ومحبت سے ہی اٹھایا جاسکتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے الہام فرمایا کہ یہ طریق اچھا نہیں اس سے روک دیا جائے مسلمانوں کے لیڈر عبدالکریم کو۔خُذُو الرفق، خُذُو الرِّفْقَ، فَإِنَّ الرِّفْقَ رَأْسُ