خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 863
863 $2004 خطبات مسرور اور ہزاروں طلبہ نے ان سے فیض اٹھایا۔اللہ تعالیٰ ان کا یہ صدقہ جاریہ ہمیشہ جاری رکھے اور یہ صدقہ ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنتا رہے۔آپ غریبوں سے بے انتہا ہمدردی کرنے والی اور کافی غیر محسوس طریقے پر بھی مدد کرنے والی تھیں۔اور اپنے عزیزوں رشتہ داروں میں ہر دلعزیز تھیں ، بہت پسند کی جاتی تھیں۔اور انہیں اکٹھا رکھنے میں بھی انہوں نے بعض جگہوں پہ بہت اہم کردار ادا کیا کیونکہ ان کے جو بھی عزیز مجھے ملے ہیں انہوں نے ہمیشہ ان کی تعریف ہی کی ہے۔خلافت احمد یہ سے بھی ان کا ایک خاص اور بے انتہا پیارا خلاص وفا کا تعلق تھا۔اسی طرح خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بھی بہت محبت کرنے والی اور ہر چھوٹے بڑے کا بے حد احترام کرنے والی تھیں۔جتنے زیادہ اللہ تعالیٰ نے مالی لحاظ سے ان پر فضل فرمائے اتنی زیادہ ان میں عاجزی پیدا ہوتی گئی۔اور یہ نظارے ہمیں آج صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں ہی نظر آتے ہیں۔لوگوں کے پاس پیسہ آ جائے تو عاجزی آنے کی بجائے دماغ خراب ہو جاتے ہیں۔مالی وسعت نے انہیں صدقہ و خیرات اور جماعت کی خاطر مالی قربانیوں میں اور بڑھایا۔اور یہ جومیں نے مالی قربانی، دعا اور صدقے کا جو مضمون بیان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر یہ سب کچھ کرو تو اس میں ان کی بھی ایک اعلیٰ مثال تھی۔ماشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ ان کی اولاد کو اور نسلوں کو بھی انہیں کی طرح اللہ کی مخلوق کا بھی خیال رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور جماعت کی خاطر مالی قربانیوں میں بھی صف اول میں شامل رہنے کی توفیق دیتا چلا جائے اور ان کی تمام نیکیوں کو ہمیشہ ان کی اولا دکو قائم رکھنے کی توفیق دے۔