خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 820 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 820

$2004 820 خطبات مسرور تمہارے لئے جنت بن جائے اور آئندہ بھی ، موت کے بعد بھی دائی جنت کے تم وارث ٹھہرو۔گویا شیطان سے بچنے کے لئے ہمیں ہتھیار بھی مہیا فرما دیا اور اس ہتھیار کے کارگر ہونے کی ضمانت بھی عطا فرما دی۔لیکن کیونکہ جیسا کہ میں نے کہا شیطان بھی اس دن بڑی تیزی دکھا رہا ہوتا ہے کیونکہ شیطان نے اس دن بہکا یا تھا اس لئے تمہیں بھی اپنی عبادتوں میں ایک خاص مقام پیدا کرنا ہوگا اور جب یہ خاص مقام حاصل ہو جائے گا تو تبھی شیطان کے اور حملوں سے بچ سکو گے، جیسا کہ میں پہلے کہہ آیا ہوں۔ایک روایت میں قبولیت دعا کے بارے میں اس طرح آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے جمعہ کے ذکر میں فرمایا کہ اس میں ایک ایسی گھڑی آتی ہے کہ جب مسلمان کو ایک ایسی گھڑی ملے اور وہ کھڑا انماز پڑھ رہا ہو تو جو دعا مانگے وہ قبول کی جاتی ہے۔آپ نے ہاتھ کے اشارے سے بتایا لیکن یہ گھڑی بہت مختصر ہوتی ہے۔(مسلم کتاب الجمعة باب فى الساعة التي في يوم الجمعة) اب یہ دیکھیں یہاں بھی جمعہ کی ہی بات کی گئی ہے کہ گھڑی آتی ہے۔یہ نہیں بتایا گیا کہ جمعۃ الوداع میں خاص گھڑی آتی ہے۔پھر اگلی آیت میں یہ فرمایا کہ خاص وقت میں مصروفیت کے باوجود جب تم نماز کے لئے اکٹھے ہوتے ہو اور جب نماز پڑھ لی تو پھر تمہیں اجازت ہے کہ اللہ کے فضل میں سے کچھ تلاش کرو۔یعنی تمہارے دنیاوی کام کاج اگر کوئی ہیں ،مصروفیات اگر ہیں تو جمعہ کی نماز کے بعد ان کو بجالاؤ۔لیکن یاد رکھو کہ تمہارا مقصد پیدائش جو ہے وہ ہمیشہ تمہارے پیش نظر رہنا چاہئے۔یہ نہیں کہ جمعہ کی نماز کے بعد اب عصر کی نماز یا قضاء کر کے پڑھو یا بھول جاؤ کہ پڑھنی بھی تھی کہ نہیں نہیں، بلکہ جمعہ پڑھنے کے بعد بھی اگر تمہیں دنیاوی کام کرنے کی مجبوری ہے تو ضرور کرو۔حضرت مصلح موعودؓ نے تو یہ لکھا ہے کہ اگر مجبوری ہے تو کرو ورنہ ذکر الہی میں وہ وقت گزارو۔لیکن اس کام کے دوران بھی ذکر الہی کرتے رہو اور پھر یہ بھی ذہن میں رہے کہ باقی نمازیں بھی وقت پر ادا کرنی ہیں۔یہ غلط نہی جو بعض میں ہوتی ہے کہ جمعہ نماز پڑھ لی باقی دیکھی جائے گی اس کی بھی اصلاح فرما دی کہ ذکر الہی ہر وقت رکھو اور جب دل میں ذکر الہی کر رہے ہو گے تو لازمی نتیجہ یہ نکلے گا کہ پھر