خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 804 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 804

خطبات مسرور جتنی طاقت ہے کھول کر خرچ کیا کرو۔804 $2004 ( بخاری، کتاب الزكواة باب الصدقة من كسب (طيب) جیسا کہ میں نے کہا جماعت میں بہت تعداد ہے جو دل کھول کر چندہ دینے والی ہے اور اللہ کی راہ میں خرچ کرتی ہے۔لیکن ایسے بھی لوگ ہیں جو اچھی بھلی آمد ہوتی ہے تو حیلے بہانے تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔بہت سارے اپنے اخراجات شامل کرنے کے بعد کہتے ہیں کہ اصل آمد تو ہماری یہ ہے۔اس پہ ہم چندہ دیں گے۔یا اس کے مطابق ہم چندہ دیں گے۔ہماری آمد کوئی نہیں ، حالات بڑے خراب ہیں۔تو ان کو بھی سوچنا چاہئے ، ناشکری نہیں کرنی چاہئے۔اس ناشکری کی وجہ سے جو اچھے بھلے حالات ٹھیک ہیں وہ خراب بھی ہو سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔اللہ تعالیٰ تو یہی کہتا ہے کہ میری راہ میں وہی مال خرچ کرو جو تمہیں زیادہ محبوب ہے۔اپنی ضروریات کو پیچھے ڈالو اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” خدا کی رضا کو تم کسی طرح پا ہی نہیں سکتے جب تک تم اپنی رضا چھوڑ کر، اپنی لذات چھوڑ کر، اپنی عزت چھوڑ کر، اپنا مال چھوڑ کر، اپنی جان چھوڑ کر اس کی راہ میں وہ تلخی نہ اٹھاؤ جو موت کا نظارہ تمہارے سامنے پیش کرتی ہے۔لیکن اگر تم تلخی اٹھا لو گے تو ایک پیارے بچے کی طرح خدا کی گود میں آ جاؤ گے اور تم ان راستبازوں کے وارث کئے جاؤ گے جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں۔اور ہر ایک نعمت کے دروازے تم پر کھولے جائیں لیکن اگر تم اپنے نفس سے در حقیقت مر جاؤ گے تب تم خدا میں ظاہر ہو جاؤ گے۔اور خدا تمہارے ساتھ ہوگا۔اور وہ گھر با برکت ہوگا جس میں تم رہتے ہو گے اور ان دیواروں پر خدا کی رحمت گے۔نازل ہوگی جو تمہارے گھر کی دیواریں ہیں اور وہ شہر بابرکت ہوگا جہاں ایسا آدمی رہتا ہوگا“۔(رساله الوصيت روحانی خزائن جلد 20 صفحه (307-308 پھر آپ نے فرمایا کہ : " قوم کو چاہئے کہ ہر طرح سے اس سلسلہ کی خدمت بجالا وے۔مالی