خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 793
$2004 793 خطبات مسرور گیا ہے۔لیکن میں کہتا ہوں کہ روح کلام اللہ کو بھی کہا گیا ہے اور مسجد دکو بھی کیونکہ وہ کلام الہی کا حامل ہوتا ہے۔پس وہ مجد د جو روح کہلاتا ہے تمہاری ہدایت کے لئے کھڑا کیا گیا ہے۔اور یہ زمانہ وہ زمانہ ہے کہ جس میں فرشتوں کا بھی نزول ہوا ہے۔اور یہ رات امن اور سلامتی کی رات ہے جس میں ملائکہ کا نزول صبح تک ہوتا رہتا ہے۔پس اب چونکہ صبح ہونے کو ہے اور طلوع آفتاب نزدیک ہے اور وہ دن چڑھنے والا ہے کہ تمہارے ہاتھ میں حکومت دی جائے تم لوگوں پر حاکم بنائے جاؤ۔لوگ تمہارے محکوم ہوں۔تم لوگوں کے حقوق ادا کرو اور وہ تم سے ان حقوق کی ادائیگی کا مطالبہ کر یں۔تم اس وقت حاکم ہو گے، مظلوم نہ ہو گے لیکن وہ برکات جو تم کو اس وقت ملتی ہیں نہ ملیں گی محکوم ہونے سے جو برکات مل رہی ہیں حاکم بننے کے بعد نہیں ملیں گی کیونکہ وہ دن ہو گا جو اختلافوں اور اجتہادوں سے بھرا ہوا ہو گا۔اسی طرح شاید دوبارہ فساد پیدا ہونے لگ جائے۔اس سے بچنے کا ایک ہی طریقے ہے کہ ”پس فجر ہونے سے پہلے ہوشیار ہو جاؤ۔کیونکہ فجر ہونے والی ہے۔تم اس وقت سے فائدہ اٹھا لو اور اپنی روحانی اصلاح کر لو۔خدا تعالیٰ تمہیں (اس کی) توفیق دے“۔آمین ( خطبات محمود جلد 8 صفحہ 387-388)