خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 790 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 790

$2004 790 خطبات مسرور تاریکی اور اندھیرے سے نکالنے کے لئے اپنی پاک کتاب قرآن کریم آنحضرت ﷺ پر نازل فرمائی۔جو آخری شرعی کتاب ہے۔آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق ایک اور تاریک زمانہ آنا تھا۔ایک ہزار سال کا عرصہ جس کے بارے میں جو نیک مفکر مسلمان تھے کہ اسلام کا نام ہی باقی رہ گیا ہے اور کوئی عمل باقی نہیں رہا۔پھر اللہ تعالیٰ کی سنت اور وعدوں کے مطابق جس کی پیشگوئی آنحضرت ﷺ نے فرمائی تھی حضرت مسیح موعود کا ظہور ہونا تھا اور ہوا۔اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ کو مانے کی توفیق بھی دی۔تو جب ہم نے مان لیا تو اب جماعت احمد یہ ہی اس وقت دنیا میں وہ واحد جماعت ہے جس نے مسیح موعود کی جماعت ہونے کی حیثیت سے دنیا سے تاریکی کو دور کرنے کی کوشش کرنی ہے۔اب جماعت احمد یہ ہی ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اس کام پر مامور کیا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: نائب رسول اللہ ﷺ کے نزول کے وقت جولیلۃ القدر مقرر کی گئی ہے وہ در حقیقت اس لیلۃ القدر کی ایک شاخ ہے۔یا یوں کہو کہ اس کا ایک ظل ہے جو آنحضرت ﷺ کو ملی ہے۔خدا تعالیٰ نے اس لیلتہ القدر کی نہایت درجہ کی شان بلند کی ہے۔جیسا کہ اس کے حق میں یہ آیت کریمہ ہے کہ فِيْهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ (الدخان : 4) یعنی اس لیلۃ القدر کے زمانے میں جو قیامت تک ممتد ہے ہر ایک حکمت اور معرفت کی باتیں دنیا میں شائع کر دی جائیں گی۔اور انواع واقسام کے علوم غریبہ اور فنون نادرہ و صنعات عجیبہ صفحہ عالم میں پھیلا دیئے جائیں گے نئی نئی ترقیات جو ہوں گی اور علم ہوں گے، نئی نئی صنعتیں پیدا ہوں گی ، نئی نئی چیزیں پیدا ہوں گی۔یہ سب اس زمانے میں پھیلا دیئے جائیں گے۔" اور انسانی قومی میں ان کی موافق استعدادوں اور مختلف قسم کے امکان بسطت علم اور عقل کے جو کچھ لیاقتیں مخفی ہیں یا جہاں تک وہ ترقی کر سکتے ہیں سب کچھ بمنصہ ظہور لایا جائے گا“۔تو جہاں تک انسانی قوتیں ہیں فرمایا ہر ایک مخفی چیزیں ظاہر ہو جائیں گی۔پھر فرماتے ہیں لیکن یہ سب کچھ ان