خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 528 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 528

خطبات مسرور $2004 528 تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج سے انشاء اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ انگلستان کا 38 واں جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔آپ سب لوگ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی خاطر یہ تین دن گزارنے کے لئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔اللہ کرے کہ آپ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش کے مطابق اُن مقاصد کو حاصل کرنے والے ہوں جو ان جلسوں کے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ : تمام خلصین ، داخلین سلسلہ بیعت اس عاجز پر ظاہر ہو کہ بیعت کرنے سے غرض یہ ہے کہ تا دنیا کی محبت ٹھنڈی ہو۔اور اپنے مولیٰ کریم اور رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دل پر غالب آجائے۔اور ایسی حالت انقطاع پیدا ہو جائے جس سے سفر آخرت مکر وہ معلوم نہ ہو۔پھر جلسے کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا کہ : ” قرین مصلحت معلوم ہوتا ہے کہ سال میں تین روز ایسے جلسے کے لئے مقرر کئے جائیں جس میں تمام مخلصین ، اگر خدا تعالیٰ چاہے، بشرط صحت و فرصت و عدم موانع قویہ تاریخ مقررہ پر حاضر ہوسکیں“۔(آسمانی فیصله، روحانی خزائن جلد نمبر 4 صفحه (351) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ تم لوگ جو میری بیعت میں شامل ہو ،صرف زبانی دعوے کی حد تک نہ رہو۔اب تمہیں اپنی اصلاح کی بھی کوشش کرنی چاہئے۔اور وہ کیا باتیں ہیں جو تمہارے اندر پیدا کرنا چاہتا ہوں، فرمایا کہ وہ باتیں یہ ہیں اور اگر تم یہ باتیں اپنے اندر پیدا کر لوتو