خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 440 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 440

$2004 440 خطبات مسرور رکھو کہ یہ سفر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی غرض سے ہوں۔سیر کرنے کے لئے بھی جب نکلو تو اللہ کی مخلوق پر غور کرتے رہو۔مختلف نظارے دیکھو، ان پر غور کرو۔اور پھر تمہارا یہ سفر اللہ تعالی کے احکامات پر عمل کرنے اور اس کی طرف لے جانے والا ہو۔جہاد یہ نہیں کہ صرف تلوار سے ہی جہاد کرنا ہے۔بلکہ اللہ کا پیغام لوگوں تک پہنچاؤ۔تمہارے سفر میں اپنے نفس کے خلاف بھی جہاد ہے۔ایسے موقعے پیدا ہوں تو اپنے آپ کو بھی تقویٰ پر قائم رکھو اور کبھی ایسا فعل سرزد نہ ہونے دو جو تمہیں خدا تعالیٰ سے دور لے جانے والا ہو جائے۔بلکہ تمہارا سفر اور تمہارے سفر میں اٹھنے والا تمہارا ہر قدم اپنے اندر ایک پاک تبدیلی پیدا کرنے والا ہو۔اور پھر اس زمانے میں حضرت اقدس مسیح موعود کے ماننے والوں کا سب سے بڑا جہاد دعوت الی اللہ ہے۔اسلام کی تعلیم کو دنیا میں پھیلانا ہے۔اس کے لئے اپنے سفروں میں تبلیغ کے مواقع ہر ایک کو پیدا کرنے چاہئیں۔کاروباری سفر بھی اگر ہے تو جس جگہ آپ کا روبار کے لئے جائیں وہاں آپ کے نمونے اور آپ کے طرز عمل کو دیکھ کر لوگوں کی توجہ آپ کی طرف ہو۔اپنے اندر ایک ایسی پاک تبدیلی پیدا کریں جولوگوں کو نظر آتی ہو اور جس کو دیکھ کر لوگوں میں خود بخود آپ کے دین کی کشش پیدا ہو جائے ، اسلام کی کشش پیدا ہو جائے۔اگر دینی اجتماعات کے لئے سفر پر نکلے ہیں تو ان سفروں میں بھی ان اجتماعوں کے بعد ہر احمدی کی طبیعت میں ایک روحانی انقلاب پیدا ہونا چاہئے۔پہلے سے بڑھ کر تقویٰ کے معیار قائم ہوں۔ایسے روحانی اجتماع میں ہر احمدی کے دل میں اللہ تعالیٰ کا ایک جوش پیدا ہو جائے ، یہی جہاد ہے۔اللہ کرے کہ اس جلسے میں آنے والا ہر احمدی اس جذبے کے تحت اس جلسہ میں شامل ہو اور یہ جلسہ ہر احمدی کے لئے بے انتہا برکتوں، رحمتوں اور فضلوں کا لانے والا بن جائے اور ہر احمدی میں ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہو جائے جو نظر بھی آتی ہو۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔آخر میں ایک افسوسناک خبر ہے اس کے بارے میں ذکر کروں گا۔حضرت صاحبزادہ