خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page iii
پیش لفظ وقت کی آواز ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں وقت کے امام کو پہچاننے کی توفیق دی ، اور اسکا سراسر فضل و احسان ہے کہ ہمیں خلافت کے نظام میں شامل کیا ، ایک خلیفہ عطا کیا جو ہمارے لئے ہمارا اور درکھتا ہے ، ہمارے لئے اپنے دل میں پیار رکھتا ہے ، اس خوش قسمتی پر جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے ، اس شکر کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ ہم خلیفہ وقت کی آواز کوسنیں اس کی ہدایات کو سنیں اور اس پر عمل کریں۔کیونکہ اسکی آواز کوسفنا باعث ثواب اور اس کی باتوں پر عمل کرنا دین و دنیا کی بھلائی کا موجب ہے۔اس کی آواز وقت کی آواز ہوتی ہے، زمانے کی ضرورت کے مطابق یہ الہی بندے بولتے ہیں۔خدائی تقدیروں کے اشاروں کو دیکھتے ہوئے وہ رہنمائی کرتے ہیں۔الہی تائیدات ونصرت ان کے شامل حال ہوتی ہے۔خدائی صفات ان کے اندر جلوہ گر ہوتی ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی فرماتے ہیں: وو خدا تعالیٰ جس شخص کو خلافت پر کھڑا کرتا ہے وہ اس کو زمانہ کے مطابق علوم بھی عطا کرتا ہے۔۔۔اسے اپنی صفات بخشتا ہے۔“ 66 (الفرقان“ مئی، جون 1967 ء صفحہ 37)