خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page iv of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page iv

پھر فرماتے ہیں: ” خلافت کے تو معنی ہی یہ ہیں کہ جس وقت خلیفہ کے منہ سے کوئی لفظ نکلے اس وقت سب سکیموں 'سب تجویزوں اور سب تدبیروں کو پھینک کر رکھ دیا جائے اور سمجھ لیا جائے کہ اب وہی سکیم یا وہی تجویز اور وہی تدبیر مفید ہے جس کا خلیفہ وقت کی طرف سے حکم ملا ہے۔جب تک یہ روح جماعت میں پیدا نہ ہو اس وقت تک سب خطبات رائیگاں تمام سکیمیں باطل اور تمام تدبیریں ناکام ہیں۔“ ( خطبہ جمعہ 24 جنوری 1936 ء مندرجہ الفضل 31 جنوری 1936ء) احباب جماعت کی سہولت کے پیش نظر اور علمی ، اخلاقی اور روحانی تشکلی کو کم کرنے کے لئے حضرت امام جماعت احمد یہ خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبات کتابی صورت میں شائع کئے جارہے ہیں۔پہلی جلد کی اشاعت کے بعد اب دوسری جلد پیش خدمت ہے جو کہ 2004ء کے خطبات جمعہ پر مشتمل ہے۔یہ تمام خطبات الفضل انٹر نیشنل لندن میں انٹرنیشنل شائع شدہ ہیں اور وہیں سے ان کو لیا گیا ہے۔سوائے اس تبدیلی کے کہ:۔1 حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور دیگر کتب کے حوالہ جات کے متن کو اصل حوالہ کے مطابق کر دیا گیا ہے،۔2 کتب کے حوالہ جات مکمل اور تفصیل کے ساتھ درج کئے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے لئے یہ کام با برکت کرے اور ان تمام احباب کو جزائے خیر دے جنہوں نے اس کام کی تکمیل کے لئے معاونت فرمائی۔آمین 9-8-2005