خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 554 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 554

554 $2003 خطبات مسرور ساری چیزیں ہیں اور ایسے لوگوں کے خیال میں اگر اس طرح بات نہ کی جائے ، مثلاً ایسے ہی جو وکیل ہیں کہ ہیر پھیر نہ کیا جائے اور لوگوں کو دھو کے میں نہ ڈالا جائے تو ان کا رزق ختم ہو جائے گا، ان کی تو کوئی آمد ہی نہیں رہے گی۔اگر اتنی آسانی سے کیس حل ہونے لگیں۔تو گویا یہ غلط بیانی اور جھوٹ ان کے رازق بن جاتے ہیں۔جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہارا رازق میں ہوں تو احمدی وکلاء کو ان چیزوں سے پاک ہونا چاہئے۔مجھے ایک مثال یاد آ گئی ، فیصل آباد میں جب ہم ہوتے تھے تو خدام خدمت خلق کے تحت باہر جایا کرتے تھے تاکہ دیہاتوں میں جا کے لوگوں سے ملیں اور اگر ان کے کوئی کام بھی ہوں تو وہ کئے جائیں ، ان کی ضروریات پوری کی جائیں۔زمیندار ہیں تو ان کی زمیندارے کی کیا کیا ضروریات ہیں، ان کا جائزہ لیا جائے۔تو اسی طرح کے ایک وفد میں ہم گئے۔ایک دیہاتی بیٹھا تھا باتوں باتوں میں اس کو پتہ لگ گیا کہ ہم احمدی ہیں۔گو کہ یہ اظہار عموماً نہیں کیا جاتا تھا جب تک کوئی خود نہ پوچھے۔اس نے ذکر کیا کہ فیصل آباد میں ایک احمدی وکیل ہیں شیخ محمد احمد صاحب مظہر، بہت نیک انسان ہیں اور بہت بچے آدمی ہیں ، کبھی غلط بیانی سے کام نہیں لیتے اور کبھی کوئی جھوٹا کیس نہیں لیتے لیکن وہ پنجابی میں کہنے لگا ) ایک نقص ہے ان میں کہ وہ ہیں مرزائی۔تو مرزائی احمدی ہونا ہی نقص تھا ان میں اور کوئی عیب تلاش نہیں کر سکے۔تو یہ تو ان کی کم عقلی ہے یا جس طرح مولویوں نے انہیں بتایا اسی طرح انہوں نے اظہار کر دیا لیکن اس پر ابو جہل کی یہ بات یاد آ جاتی ہے جو اس نے آنحضرت ﷺ کو ہی تھی کہ إِنَّا لَا نُكَذِّبُكَ بَلْ نُكَذِّبُ بِمَا جِئْتَ بِهِ یعنی ہم تجھے جھوٹا قرار نہیں دیتے ، تو تو سچا ہے، صادق القول ہے، بلکہ اس تعلیم کی تکذیب کرتے ہیں جو تو لے کر آیا ہے۔(جامع ترمذى كتاب التفسير، تفسير سورة الانعام) تو اس زمانے میں بھی آنحضرت ﷺ کے اسوہ پر عمل کر کے، صرف آپ کے حقیقی پیروکار ہی اس زمانے میں یہ نمونے دکھا سکتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں شامل ہونے والے ہی یہ نمونے دکھا سکتے ہیں کہ جن کو یہ کہا جائے کوئی یہ انگلی نہ اٹھائے کہ یہ شخص جھوٹا ہے باقی تعلیم کو جھوٹا کہنا تو خیر ہمیشہ سے انکار کرنے والوں کی سنت چلی آرہی ہے۔پھر ڈاکٹر ہیں، غلط میڈیکل رپورٹ بنوا دیتے ہیں ، بعض مقدمات قائم کروا دیتے ہیں۔تو