خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 83 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 83

83 $2003 خطبات مسرور بغیر کسی خوف وخطر کے سفر کر سکیں گے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس زمانہ میں ملکوں کے ملکوں کے ساتھ تعلقات زیادہ ہو گئے ہیں اور لوگوں کا ایک دوسرے سے تعارف بڑھ گیا ہے۔پس گویا کہ وہ ہر روز ایک دوسرے سے ملائے جاتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ نے تاجروں کو تاجروں سے اور ایک سرحد پر رہنے والوں کو دوسری سرحد پر رہنے والوں کے ساتھ اور ایک حرفہ والوں کو دوسرے حرفہ والوں کے ساتھ ملا دیا ہے اور وہ نفع حاصل کرنے اور نقصان کو دور کرنے میں باہم شریک ہو گئے ہیں اور وہ ہر نعمت ، سرور ، لباس ، کھانے اور سامانِ آسائش میں ایک دوسرے کے معاون بن گئے ہیں۔اور ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ میں ہر چیز لائی جاتی ہے۔پس دیکھو کس طرح اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو ملا دیا ہے گویا کہ وہ ایک ہی کشتی میں سوار ہیں۔نیز آپس میں ملانے کے ان سامانوں میں سے خشکی اور تری کی گاڑیوں میں لوگوں کا سفر کرنا ہے۔وہ ان سفروں کے دوران ایک دوسرے سے متعارف ہوتے ہیں۔اور ملائے جانے کے ان اسباب میں ایک خطوط کا سلسلہ بھی ہے جس کے بھجوانے کے وسائل بہت عمدہ بنا دئے گئے ہیں۔تم دیکھ رہے ہو کہ خطوط کیسے دنیا کے کناروں تک بھیجے جاسکتے ہیں اور اگر تم اس بارے میں غور کرو۔(حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اگر تم اس بارے میں غور کرو تو تمہیں ان کی کثرت ترسیل تعجب میں ڈالے گی اور تم اس کی پہلے زمانوں میں نظیر نہیں پاؤ گے اور اسی طرح تم کو مسافروں اور تاجروں کی کثرت بھی تعجب میں ڈالے گی۔سو یہ سب لوگوں کے آپس میں ملانے اور ان کے آپس میں تعارف کے اسباب و ذرائع ہیں جن کا اس سے قبل نام ونشان تک بھی نہ تھا۔اور میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ کیا تم نے اس سے قبل کبھی ایساد یکھایا کیا تم نے اس سے قبل کتابوں میں یہ سب باتیں پڑھی ہیں۔(آئینه کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ٥ صفحه ٤٧٠ تا ٤٧٣) اب دیکھیں اس زمانہ میں ٹیلی فون، ٹی وی، انٹر نیٹ وغیرہ پر کمپیوٹر کے ذریعہ سے آپ گھر بیٹھے ایک ہی وقت میں باتیں بھی کر رہے ہوتے ہیں، تحریر بھی پہنچا رہے ہوتے ہیں، تصویر میں بھی پہنچا رہے ہوتے ہیں۔تو یہ سب اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کی دلیلیں ہیں یہ ایجادات۔