خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 66 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 66

خطبات مسرور 66 $2003 پھر آنحضرت ﷺ کی چند احادیث ہیں جو میں پیش کرتا ہوں۔حضرت زید اور حضرت جعفر کی شہادت کی خبر۔صلى الله حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (اللہ تعالیٰ سے علم پا کر ) حضرت جعفر اور حضرت زید رضی اللہ عنہما کی وفات کی خبر اطلاع آنے سے پہلے اس حال میں دی کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔(بخاری کتاب المغازی باب عزوه موته من ارض شام آنحضرت ﷺ کی اس خبر کے عین مطابق جس روز آپ ﷺ نے صحابہ کو حضرت زید اور حضرت جعفر کی شہادت کی خبر دی۔میدان موتہ میں دونوں صحابہ کی شہادت ہو چکی تھی جس کی تصدیق ان کی شہادت کی باقاعدہ خبر لانے والے فرد کے پیغام پہنچانے سے ہوگئی۔پھر آپ نے صحابہ کو ان کی خوشحالی کی خبر دی۔حضرت جابر روایت کرتے ہیں کہ نبی صلى الله نے فرمایا: ” کیا تمہارے پاس قالین ہے؟ میں نے عرض کیا حضور ! ہمارے پاس قالین کہاں!۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا عنقریب تمہارے پاس قالین بھی ہوں گے۔پھر ہم پر وہ زمانہ آیا کہ میں بیوی کو کہتا کہ میرے راہ سے اپنا قالین ہٹاؤ تو کہتی کیا نبی ﷺ نے نہیں فرمایا تھا کہ عنقریب تمہارے پاس قالین ہوں گے۔یہ جواب سن کر میں ان قالینوں کو بچھے رہنے دیتا۔(بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة في (الاسلام حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم نے فرمایا کہ میں نے دیکھا کہ کالی بکریوں کا ریوڑ میری پیروی کر رہا ہے اور ان کے پیچھے خاکستری رنگ کی بکریوں کا ریوڑ ہے۔اس پر حضرت ابو بکر نے کہا کہ یا رسول اللہ ! یہ عرب آپ کی پیروی کریں گے اور پھر عجم ان کی پیروی کریں گے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ فرشتے نے بھی یہی تعبیر کی ہے (مصنف ابن ابی شیبه جلد ۱۱ صفحه ٥٩ كتاب الايمان والروؤيا باب ماقالوا فيما يخبر النبي من الرؤيا حديث نمر پھر مسلمانوں اور دوسری اقوام کے حملہ آور ہونے کی خبر ہے۔(١٠٥٢٨ عبدالرحمن، بشر، ابن جابر، ابوعبدالسلام، ثوبان سے روایت ہے کہ رسول کریم ہے فرمایا قریب ہے کہ دوسری قو میں تم پر اس طرح حملہ آور ہوں گی جیسے کھانے والے کھانے کے کسی برتن