خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 497
$2003 497 32 خطبات مس ہماری ذاتی اور جماعتی ترقی کا انحصار دعا پر ہے، اس لئے دعاؤں میں سست نہ ہوں ۲۸ نومبر ۲۰۰۳ء بمطابق ۲۸ / نبوت ۱۳۸۲ هجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن لندن عبادات اور دعاؤں کی اہمیت 000 دعاؤں کا مضمون ایسا مضمون ہے کہ ہم احمدیوں کا اس کے بغیر گزارہ ہی نہیں۔کہ اب اس زمانہ میں اگر فتح ملانی ہے۔اسلام کا غلبہ ہونا ہے تو دلائل کے ساتھ ساتھ صرف دعا سے ہی یہ سب کچھ ملتا ہے۔۔۔۔۔۔امن يجيب المضطر۔۔۔۔کی ایمان افروز تغییر۔دعاؤں سے فتوحات کے نظارے۔۔۔۔۔۔بڑے بڑے فرعون آئے اور گزر گئے لیکن الہی جماعتیں ترقی کرتی ہی چلی گئیں۔مساجد کو آباد کرنے کی تحریک۔۔۔۔۔۔قبولیت دعا کی ایک شرط جماعت کے لئے درد پیدا کریں۔تہجد نماز اور نوافل کی ادائیگی میں با قاعدگی پیدا کریں۔