خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 496
$2003 496 خطبات مسرور حضرت احدیت پر گرتی ہے۔“ (روحانی خزائن لیکچر سیالکوٹ جلد نمبر ۲۰ صفحه ۲۲۲ تا ۲۲۳) پس آئیں ہم سب مل کر ہمارا بچہ، ہمارا جوان، ہمارا بوڑھا، ہماری عورتیں ، ہمارے مرد، آج اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں کریں اور رمضان کے ان بقیہ دنوں میں جو کمیاں رہ گئی ہیں انہیں پورا کرنے کی کوشش کریں۔اپنی راتوں کو اپنی عبادات کے ساتھ زندہ کریں۔اپنے دنوں کو ذکر الہی سے تر رکھیں۔اور اللہ تعالیٰ سے اس کا رحم اور فضل طلب کریں۔اللہ تعالیٰ ہماری کوتاہیوں اور کمزوریوں کو معاف فرمائے ، ہماری پردہ پوشی فرمائے ، ہمارے پر اپنے رحم اور کرم کی نظر کرے، اللہ تعالیٰ ہمارے ان بھائیوں پر رحم اور فضل فرمائے جو صرف اس وجہ سے تنگ کئے جارہے ہیں کہ انہوں نے زمانے کے امام کو پہچانا اور مانا۔اے اللہ ہمارے ایسے تمام مخالفین کو عقل اور سمجھ دے کہ وہ اس مخالفت سے باز آجائیں اور جو معصوم عوام کو ورغلانے والے شیطان صفت لوگ ہیں ان کو عبرت کا نشان بنادے۔اور جہاں جہاں احمدی تنگی کی زندگی گزار رہے ہیں محض اور محض رحم کرتے ہوئے تنگی کے دن آزادی میں بدل دے اور ہمیں ہمیشہ اپنا عبادت گزار بندہ بنائے رکھے۔اور اس رمضان میں ہم پر ہونے والے تمام فضلوں کو ہمیشہ جاری رکھے۔اے خدا ! ہم تجھ سے تیرے ہی الفاظ کا واسطہ دے کر مانگتے ہیں اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ۔اللہ تعالیٰ ہماری تمام دعائیں قبول فرمائے۔000