خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 492 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 492

492 $2003 خطبات مسرور اپنے رب سے ہی ہر قسم کی حاجتیں مانگے۔حتی کہ اگر اس کی جوتی کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ بھی اسی سے ہی مانگے۔اور حضرت ثابت البنانی کی روایت میں ہے کہ نمک تک بھی اللہ ہی سے مانگے اور اگر جوتی کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ بھی اسی سے ہی مانگے۔(ترمذى كتاب الدعوات يسأل الحاجة مهما صغرت حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اپنے بندے کے پاس ہوتا ہوں جہاں کہیں بھی وہ مجھے یاد کرے یا میرے ذکر سے اُس کے ہونٹ حرکت کریں۔(بخارى كتاب التوحيد باب قول الله تعالى لا تحرك به (لسانك حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے جس کے لئے دعا کا دروازہ کھولا گیا تو اس کے لئے رحمت کے دروازے کھول دئے گئے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب ترین دعا یہ ہے کہ اس سے عافیت طلب کی جائے۔(ترمذى كتاب الدعوات باب في الدعاء النبي ﷺ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا : ”انسان اپنے رب سے سب سے زیادہ قریب اس وقت ہوتا ہے جب وہ سجدے میں ہو اس لئے سجدے میں بہت دعا کیا کرو۔(مسلم كتاب الصلواة ما يقول في الركوع والسجود) حضرت ابوسعید بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ : ” جب بھی کوئی مسلمان کوئی ایسی دعا کرتا ہے جس میں کوئی گناہ کی بات یا قطع رحمی کا عصر نہ ہو تو اللہ تعالیٰ اسے تین باتوں میں سے ایک ضرور عطا کر دیتا ہے۔وہ کیا تین باتیں ہیں۔یا تو اس کی دعا جلدسنی جاتی ہے۔یا پھر اس دعا کو آخرت کے دن اس کے کام آنے کے لئے ذخیرہ کر لیا جاتا ہے۔بخشش کے سامان پیدا کرنے کے لئے۔یا پھر اللہ تعالیٰ اسی قدر اس کی برائی اس سے دُور کر دیتا ہے۔اگر وہ اس رنگ میں پوری نہ بھی تو کوئی نہ کوئی اس کی برائی دور ہو جاتی ہے۔صحابہ نے عرض کیا پھر تو ہم بہت دعا مانگیں گے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس سے بھی بڑھ کر عطا کرنے پر قادر ہے۔