خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 491 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 491

$2003 491 خطبات مسرور ہم پر بہت ذمہ داریاں عائد ہوگئی ہیں۔عبادات کی طرف خاص توجہ ہونی چاہئے۔اور اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق تمام عبادات کو بجالانے کی کوشش کرنی چاہئے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بیان فرمایا کہ آپ کے زمانہ سے بھی جمعہ کو ایک خاص نسبت ہے۔ہمیں اس بات کی اہمیت کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے کہ دعاؤں پر بہت زیادہ توجہ دیں۔خوش قسمتی سے آج کل رمضان کے دن گزر رہے ہیں۔اور آخری عشرہ کے آخری چند دن ہیں۔اس میں قبولیت دعا کی خوشخبریاں بھی دی گئی ہیں اس لئے ان دنوں میں دعاؤں کی طرف بہت توجہ دیں۔ایک حدیث میں آتا ہے۔حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول الله الله نے فرمایا: دعا ہی عبادت ہے۔پھر آپ نے قرآن کریم کی یہ آیت پڑھی اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِيْنَ يَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُوْنَ جَهَنَّمَ دَاخِرِيْنَ ﴾ (المومن: (٢) - یعنی تمہارا رب فرماتا ہے کہ مجھ سے مانگو میں قبول کروں گا۔وہ لوگ جو تکبر کی وجہ سے میری عبادت نہیں کرتے وہ جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہوں گے“۔(سنن ترمذی ابواب الدعوات باب ماجاء في فضل الدعاء کتنے خوف کا مقام ہے کہ اللہ تعالیٰ تو یہ کہہ رہا ہے کہ میں تمہاری نیک تمنائیں اور تمہاری دعائیں قبول کرنے کے لئے انتظار میں ہوں پھر بھی تم نہیں مانگ رہے۔اور اس کے باوجود میں تمہیں یہ تحریص دلا رہا ہوں کہ جمعہ کے روز ایک گھڑی ایسی بھی آتی ہے جب تمام دعائیں قبول ہو جاتی ہیں پھر بھی جیسے تمہاری توجہ پیدا ہونی چاہئے توجہ پیدا نہیں ہو رہی۔اللہ تعالیٰ ہمیں وہ گھڑی بھی نصیب کرے اور دعاؤں کی توفیق بھی دے۔حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک دعا سے زیادہ معزز اور کوئی چیز نہیں“۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ سے نہیں مانگتا ، اللہ اس سے ناراض ہوتا ہے۔(سنن ترمذی ابواب الدعوات باب ماجاء في فضل الدعاء حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ