خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 490 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 490

490 $2003 خطبات مسرور حضرت خلیفہ امسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں ان کے ساتھ میں، اسی طرح رمضان کے آخری جمعہ میں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ: ہمارے امام فرمایا کرتے ہیں کہ بڑا ہی بد قسمت ہے وہ انسان جس نے رمضان پایا مگر اپنے اندر کوئی تغیر نہ پایا۔پانچ سات روزے باقی رہ گئے ہیں ( وہ بھی آخری جمعہ تھا۔اور اب بھی تین چارروزے باقی ہیں۔ان میں بہت کوشش کرو اور بڑی دعائیں مانگو، بہت توجہ الی اللہ کرو اور استغفار اور لاحول کثرت سے پڑھو۔قرآن مجید سن لو، سمجھ لو، سمجھا لو جتنا ہو سکے صدقہ و خیرات دے لو۔اور اپنے بچوں کو بھی تحریک کرتے رہو۔اللہ تعالیٰ مجھے اور تمہیں تو فیق دے۔(آمین) (خطبات نور جدید ایڈیشن صفحه ٢٦٥) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: خدا تعالیٰ نے جو تمام نعمت کی ہے وہ یہی دین ہے جس کا نام اسلام رکھا ہے۔پھر نعمت میں جمعہ کا دن بھی ہے جس روز اتمام نعمت ہوا۔یہ اس کی طرف اشارہ تھا کہ پھر تمام نعمت جو يُظهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلّہ کی صورت میں ہوگا وہ بھی ایک عظیم الشان جمعہ ہوگا۔وہ جمعہ اب آ گیا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے وہ جمعہ مسیح موعود کے ساتھ مخصوص رکھا ہے۔میں سچ کہتا ہوں کہ یہ ایک تقریب ہے جو اللہ تعالیٰ نے سعادت مندوں کے لئے پیدا کر دی ہے۔مبارک وہی ہیں جو اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔تم لوگ جنہوں نے میرے ساتھ تعلق پیدا کیا ہے اس بات پر ہرگز ہرگز مغرور نہ ہو جاؤ کہ جو کچھ تم نے پانا تھا، پاچکے سچی بات یہی ہے کہ تم اس چشمہ کے قریب آ پہنچے ہو جو اس وقت خدا تعالیٰ نے ابدی زندگی کے لئے پیدا کیا ہے۔ہاں پانی پینا ابھی باقی ہے۔پس خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے توفیق چاہو کہ وہ تمہیں سیراب کرے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کے بدوں کچھ نہیں ہوسکتا۔یہ میں یقیناً جانتا ہوں کہ جو اس چشمہ سے پئے گا وہ ہلاک نہ ہوگا۔کیونکہ یہ پانی زندگی بخشتا ہے اور ہلاکت سے بچاتا ہے اور شیطان کے حملوں سے محفوظ کرتا ہے۔اس چشمہ سے سیراب ہونے کا کیا طریق ہے۔یہی کہ خدا تعالیٰ نے جو دو حق تم پر قائم کئے ہیں ان کو بحال کرو اور پورے طور پر ادا کرو۔ان میں سے ایک خدا کا حق ہے اور دوسر امخلوق کا۔(ملفوظات جلد دوم صفحه ١٣٤ - ١٣٥ پس ہم میں سے ہر احمدی کو اس بات کی اہمیت کو پیش نظر رکھنا چاہئے کہ امام الزمان کو مان کر