خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 461 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 461

خطبات مسرور 461 $2003 اور اس کے بعد امریکہ کا نمبر آتا ہے۔وہاں بھی امیر صاحب کا خیال تھا کہ اقتصادی لحاظ سے حالات متاثر ہوئے ہیں۔پتہ نہیں وہ قربانی جو ان کے ذہن میں ہے اتنا معیار حاصل ہو سکے یا نہ۔لیکن اس سال بھی امریکہ گزشتہ سال کی نسبت نمایاں ادا ئیگی کر کے پاکستان سے باہر کے ملکوں میں دنیا بھر کی جماعتوں میں اول ہے۔اور یہ بھی بتاتا چلوں کہ امریکہ میں جو آٹھ فیصد ادائیگی ہے اس کی شرح بھی تمام دنیا کی جماعتوں سے زیادہ رہی ہے۔اور اس کے لحاظ سے جرمنی کی جماعت تیسرے نمبر ہے۔اور جرمنی کی یہ خاصیت رہی کہ اس جماعت کے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۹۵ فیصد احباب جماعت تحریک جدید میں شامل ہیں۔ماشاء اللہ۔اب مجموعی وصولی کے لحاظ سے پہلی دس جماعتوں کی ترتیب کیا ہے وہ بتادیتا ہوں۔نمبر ایک پاکستان، نمبر دو امریکہ نمبر تین جرمنی نمبر چار برطانیہ، نمبر پانچ کینیڈا، نمبر چھ بھارت، نمبر سات ماریشس، نمبر آٹھ سویٹزرلینڈ نمبر 9 آسٹریلیا اور نمبر دس بلجیم۔برطانیہ نمبر ۴ پہ الحمدللہ بڑا اچھا ہے یہ بھی کافی بہتری ہے جو میں آگے بیان کروں گا۔مڈل ایسٹ کی جماعتوں میں سعودی عرب ، ابوظمی اور افریقہ میں نائیجیر یا قابل ذکر ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب پر اپنے پیار کی نگاہ رکھے اور فضلوں سے نوازتار رہے۔اب تحریک جدید کے مجاہدین کی تعداد کے بارہ میں بتا دوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کی تعداد تین لاکھ چوراسی ہزار پانچ سو (۳۸۴۵۰۰) سے بڑھ گئی ہے۔اور گزشتہ سال کے مقابلہ پر امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان مجاہدین میں تمہیں ہزار چارسو ( ۳۰۴۰۰) افراد کا اضافہ ہوا ہے۔اور اس اضافہ میں بھی پہلے نمبر پر ہندوستان، پھر پاکستان، برطانیہ اور کینیڈا کی جماعتیں ہیں۔برطانیہ میں گزشتہ سال کی نسبت ۱۹۱۰ نئے مجاہدین تحریک جدید میں شامل کئے ہیں جو ایک بڑا اچھا حوصلہ افزا قدم ہے۔اور ان کے اضافہ بھی ہوا ہے اس لحاظ سے کہ بیت الفتوح میں بھی انہوں نے خرچ کیا اور جماعتوں میں مساجد بن رہی ہیں وہاں بھی اخراجات ہو رہے ہیں۔اس لحاظ سے بھی برطانیہ کا قدم ماشاء اللہ ترقی کی طرف ہے۔پھر کینیڈا اس لحاظ سے قابل ذکر ہے کہ تجنید کے لحاظ سے دیے فیصد احباب جماعت تحریک جدید میں شامل ہو چکے ہیں۔تو اوسط فی کس کے حساب سے جو پانچ جماعتیں ہیں ان کا بتادوں کہ