خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 462 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 462

462 $2003 خطبات مسرور چندہ دینے میں جو معیاری ہیں۔نمبر ایک امریکہ نمبر دوسویٹزرلینڈ ،نمبر تین برطانیہ،نمبر چار بیلجیئم اور نمبر پانچ آسٹریلیا۔پاکستان کے روایتاً اضلاع کے نام بھی پڑھے جاتے ہیں جنہوں نے مالی قربانی میں نمایاں حصہ لیا ہوتا ہے۔ویسے بھی اس کا اپنا ایک مقام ہے۔تو پاکستان میں اول لاہور رہا ہے، دوئم ربوہ اور سوئم کراچی۔اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، میر پور خاص، مردان، شیخوپورہ، جھنگ، بہاولنگر ، ڈیرہ غازیخان، وہاڑی ، واہ کینٹ، کنری، گجرات، ایبٹ آباد، میانوالی ، راجن پور، مظفر گڑھ، بشیر آبادسندھ اور چک نمبر ۶۶ امراد کی جماعتیں ہیں۔یہ جماعتوں کا تھا ضلعوں کا نہیں تھا۔اور ضلعی سطح پر قربانی کرنے والے جو ہیں وہ ہیں سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، نارووال، جہلم، میر پور خاص، منڈی بہاؤالدین، میر پور آزاد کشمیر، خانیوال، بدین اور ٹو بہ ٹیک سنگھ۔اب یہ اعداد وشمار تو سامنے آگئے۔اب اس کے ساتھ میں تحریک جدید کے دفتر اول کے سال ستر (۷۰) اور دفتر دوم کے سال ساٹھ (۶۰) اور دفتر سوم کے انتالیسویں سال اور دفتر چہارم کے انیسویں سال کا اعلان کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آئندہ بھی ان مالی قربانی کرنے والوں کو کشائش عطا فرمائے ، مالی وسعت عطا فرمائے ، ان کو پہلے سے بڑھ کر قربانیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جماعتوں کو بھی توفیق دے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو اس میں شامل کریں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو تحریک جدید کے بانی تھے فرماتے ہیں: یا درکھو تحریک جدید خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اس لئے وہ اس کو ضرور ترقی دے گا اور اس کی راہ میں جو روکیں ہوں گی وہ ان کو دور کر دے گا۔اور اگر زمین سے اس کے سامان پیدا نہ ہوں گے تو آسمان سے اس کو برکت دے گا۔پس مبارک ہیں وہ جو بڑھ چڑھ کر اس تحریک میں حصہ لیتے ہیں۔کیونکہ ان کا نام ادب و احترام سے اسلام کی تاریخ میں زندہ رہے گا۔اور خدا تعالیٰ کے دربار میں یہ لوگ خاص عزت کا مقام پائیں گے کیونکہ انہوں نے خود تکلیف اٹھا کر دین کی مضبوطی کے لئے کوشش کی اور ان کی اولادوں کا خدا تعالیٰ خود متکفل ہو گا اور آسمانی نوران کے سینوں سے اہل کر نکلتا رہے گا اور دنیا کو روشن کرتا رہے گا۔