خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 456 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 456

خطبات مسرور 456 حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ: $2003 ”خدا کی راہ میں جو لوگ مال خرچ کرتے ہیں ان کے مالوں میں خدا اس طرح برکت دیتا ہے کہ جیسے ایک دانہ جب بویا جاتا ہے تو گو وہ ایک ہی ہوتا ہے مگر خدا اُس میں سے سات خوشے نکال سکتا ہے اور ہر ایک خوشہ میں سو (۱۰۰) دانے پیدا کر سکتا ہے۔یعنی اصل چیز سے زیادہ کر دینا یہ خدا کی قدرت میں داخل ہے اور در حقیقت ہم تمام لوگ خدا کی اسی قدرت سے ہی زندہ ہیں اور اگر خدا اپنی طرف سے کسی چیز کو زیادہ کرنے پر قادر نہ ہوتا تو تمام دنیا ہلاک ہو جاتی اور ایک جاندار بھی روئے زمین پر باقی نہ رہتا“۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ : (چشمه معرفت صفحه (١٦٢ تعبیر الرؤیا میں مال کلیجہ ہوتا ہے۔اسی لئے خیرات کرنا جان دینا ہوتا ہے ( یعنی مالی قربانی کی بھی بہت اہمیت ہے)۔انسان خیرات کرتے وقت کس قدر صدق و ثبات دکھاتا ہے۔اور اصل بات تو یہ ہے کہ صرف قیل و قال سے کچھ نہیں بنتا جب تک عملی رنگ میں لا کر کسی بات کو نہ دکھایا جاوے۔صدقہ اس کو اسی لئے کہتے ہیں کہ صادقوں پر نشان کر دیتا ہے۔(الحكم جلد ٢ نمبر ٢ مورخه ٦ / مارچ ۱۹۸۹ ء صفحه (۲) حدیث میں آیا ہے۔حضرت خریم بن فاتک بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: "جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں کچھ خرچ کرتا ہے اسے اس کے بدلہ میں سات سو گنا ثواب ملتا ہے۔(ترمذی کتاب فضائل الجهاد باب فضل النفقة في سبيل الله۔پھر ایک حدیث ہے حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میں تمہیں سب سنیوں سے بڑے سخی کے بارہ میں نہ بتاؤں؟ اللہ تمام سخاوت کرنے والوں سے بڑھ کر سخاوت کرنے والا ہے۔پھر میں تمام انسانوں میں سے ( یعنی اپنے بارہ میں فرما ر ہے ہیں) سب سے بڑا سنی ہوں۔(مجمع الزوائد ومنبع الفوائد از علامه هیثمی جلد ۹ صفحه ۱۳ بیروت) صل الله سعد بن معاذ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : نماز روزہ اور ذکر کرنا اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کئے گئے مال کو سات سو گنا بڑھا دیتا ہے۔پس یہ خوشخبری ہے ان