خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 406 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 406

406 $2003 خطبات مسرور اور اپنے وجود کی ہر یک توفیق سے کوئی خدمت بجالا وہیں۔وہ دل و جان سے وفادار اور مستقیم الاحوال اور بہادر آدمی ہے۔ہر حال میں وفادار ہیں۔اور مضبوط ہیں ایمان میں اور بہادر آدمی ہیں۔خدائے تعالیٰ ان کو جزائے خیر بخشے۔پھر آپ نے فرمایا: ”جبی فی اللہ میاں محمد خان صاحب ریاست کپورتھلہ میں نوکر ہیں۔نہایت درجہ کے غریب طبع ، صاف باطن، دقیق فہم حق پسند۔یعنی باریکی سے غور کرنے والے اور حق کو پہچاننے والے، سچ کو پسند کرنے والے۔اور جس قدر انہیں میری نسبت عقیدت وارادت و محبت اور نیک ظن ہے میں اس کا اندازہ نہیں کر سکتا۔مجھے ان کی نسبت یہ تردد نہیں ہے کہ ان کے اس درجہ ارادت میں کبھی کوئی ؟ پیدا ہو۔بلکہ یہ اندیشہ ہے کہ حد سے زیادہ نہ بڑھ جائے۔وہ نیچے وفادار اور جانثار اور مستقیم الاحوال ہیں۔خدا ان کے ساتھ ہو۔ان کا نو جوان بھائی سردار علی خان بھی میرے سلسلہ بیعت میں داخل ہے۔یہ لڑکا بھی اپنے بھائی کی طرح بہت سعید اور رشید ہے۔بہت نیک اور سیدھے رستے پر چلنے والا۔اور خدا تعالیٰ ان کا محافظ ہو۔پھر آپ فرماتے ہیں: 66 (ازاله اوهام روحانی خزائن جلد نمبر ۳ صفحه (۵۳۲ ”میرے نہایت پیارے بھائی اپنی جدائی سے ہمارے دل پر داغ ڈالنے والے مرزا اعظم بیگ صاحب مرحوم و مغفور رئیس سامانہ علاقہ پٹیالہ کے ہیں جو دوسری ربیع الثانی ۱۳۰۸ ہجری میں اس جہان فانی سے انتقال کر گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔فرماتے ہیں اَلْعَيْنُ تَدْمَعُ وَالْقَلْبُ يَحْزُنُ وَاناً بِفِرَاقِهِ لَمَحْزُونُونَ یعنی آنکھ آنسو بہاتی ہے اور دل غمگین ہیں اور ہم اس کی جدائی سے غمزدہ ہیں۔مرزا صاحب مرحوم جس قدر مجھ سے محض اللہ محبت رکھتے تھے اور جس قدر مجھ میں فنا ہو رہے تھے۔میں کہاں سے ایسے الفاظ لاؤں تا اس کے مرتبہ کو بیان کرسکوں۔اور جس قدر ان کی بے وقت مفارقت سے مجھے غم اور اندوہ پہنچا ہے میں اپنے گزشتہ زمانہ میں اس کی نظیر بہت کم دیکھتا ہوں۔وہ ہمارے فرد اور ہمارے میر منزل ہیں یعنی ہماری نظر میں ان کا بڑا مقام ہے اور بڑے اچھے آگے بڑھنے والے تھے لیڈرانہ صلاحیت تھی جو ہمارے دیکھتے دیکھتے ہم سے رخصت ہو گئے۔جب تک ہم زندہ رہیں گے ان کی وفات کا غم ہمیں نہیں بھولے گا۔ان کی مفارقت کی یاد سے طبیعت میں اداسی اور سینہ میں کرب کے غلبہ سے کچھ فلش اور دل میں غم اور آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔ان