خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 303 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 303

خطبات من 303 $2003 آپ درویشانہ سیرت سے ہر ایک نماز کے بعد گیارہ دفعہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِي الْعَظیمِ پڑھیں اور رات کو سونے کے وقت معمولی نماز کے بعد کم سے کم اکتالیس دفعہ درود شریف پڑھ کر دو رکعت نماز پڑھیں اور ہر ایک سجدہ میں کم سے کم تین دفعہ یہ دعا پڑھیں يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْث۔پھر نماز پوری کر کے سلام پھیر دیں اور اپنے لئے دعا کریں“۔(مکتوبات احمدیه جلدهفتم حصه اول صفحه ۳۳) تو یہاں کسی کو یہ خیال نہ آئے کہ پہلے تو حد نہیں لگائی تھی یہاں تو گنتی بتا دی ہے۔تو واضح ہو کہ پہلے حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے مخصوص حالات کی وجہ سے دعا کا ایک طریق بتایا۔دوسرے اس میں کم سے کم کہا ہے کہ اتنی دفعہ ضرور پڑھیں۔اصل بات وہی ہے کہ درود میں قید کوئی نہیں کہ زیادہ سے زیادہ کتنا پڑھا جائے۔جتنی توفیق ہے پڑھتے چلے جائیں اور اتنا ہی فیض پاتے چلے جائیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں بھی درود کا کثرت سے ذکر ملتا ہے۔اعجاز مسیح میں درج ہے کہ " فَصَلُّوْا عَلى هَذَا النَّبِيِّ الْمُحْسِنِ الَّذِي هُوَ مَظْهَرُ صِفَاتِ الرَّحْمَنِ الْمَنَّانِ۔(اے لوگو!) اس محسن نبی پر درود بھیجو جو خداوند رحمن ومنان کی صفات کا مظہر ہے کیونکہ احسان کا بدلہ احسان ہی ہے۔اور جس دل میں آپ کے احسانات کا احساس نہیں اس میں یا تو ایمان ہے ہی نہیں اور یا پھر وہ اپنے ایمان کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔اے اللہ ! اس امی ا رسول اور نبی پر درود بھیج جس نے آخرین کو بھی پانی سے سیر کیا ہے جس طرح اس نے اولین کو سیر کیا۔اور انہیں اپنے رنگ میں رنگین کیا اور انہیں پاک لوگوں میں داخل کر دیا۔(اعجاز ،المسيح، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۔۵ ایک یہ الہام ہے : ” وَأْمُرْ بِالْمَعْرُوْفِ وَانْهُ عَنِ الْمُنْكَرِ وَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ۔اَلصَّلوةُ هُوَ الْمُرَتِی۔کہ نیک کاموں کی طرف رہنمائی کر اور برے کاموں سے روک۔اور محمد و آل محمد ﷺ پر درود بھیج۔درود ہی تربیت کا ذریعہ ہے۔(براہین احمدیه روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۶۷) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کثرت سے اپنے آقا پر درود بھیجنے کو اللہ