خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 212 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 212

$2003 212 خطبات مسرور جائے گی۔۔۔یاد رکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اترے گا۔ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے۔۔۔اور پھر ان کی اولاد جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی۔۔۔۔اور پھر اولاد کی اولا د مرے گی۔اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی۔تب خدا ان کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گزر گیا۔اور دنیا دوسرے رنگ میں آگئی مگر مریم کا بیٹا عیسی اب تک آسمان سے نہ اترا۔تب دانشمند یکدفعہ اس عقیدہ سے بیزار ہو جائیں گے اور ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ عیسی کا انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سخت نومید اور بدظن ہو کر اس عقیدہ کو چھوڑ دیں گے۔اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخمریزی کرنے آیا ہوں۔سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔(تذکره صفحه ٤٩٣ ـ مطبوعه ١٩٦٩ء) دسمبر ۱۹۰۳ء میں آپ کے الہام کا ذکر آتا ہے کہ ” حضرت حجۃ اللہ علیہ الصلوۃ والسلام نے بمقام گورداسپور اپنی جماعت کے موجود اور غیر موجود خدام کے لئے عام طور پر دعائیں کیں۔جو موجود تھے یا جن کے نام یاد آ گئے ، ان کا نام لے کر اور کل جماعت کے لئے عام طور پر دعا کی۔جس پر یہ الہام ہوا فَبُشْرَى لِلْمُؤْمِنِيْن “۔پس مومنوں کے لئے خوشخبری ہے۔تذکره صفحه ٤٩٩ - ٥٠٠ - مطبوعه ١٩٦٩ء) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے بے انتہار دیا، الہامات ، پیش خبریاں ہیں جنہیں ہم نے نہ صرف پورا ہوتے دیکھا ہے بلکہ کئی کئی مرتبہ پورا ہوتے دیکھا ہے۔مثلا سَحِفهُمْ تَسْحِيْقًا کا نشان ہی ہے جس کی وجہ سے ہم نے کئی دفعہ دشمن کو پتے دیکھا ہے، اس کی خاک اڑتے دیکھی، اس کی نسلوں پر بھی وبال آتے دیکھے۔تو کئی ایسے نشانات ہیں جن سے ہمارے ایمانوں کو ہمیشہ تقویت ملی ہے اور آپ کی پیشگوئیوں پر ایمان اور یقین بڑھتا ہی چلا گیا ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی یہ پوری ہوں گی اور پوری ہوتی چلی جائیں گی۔لیکن جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جلد بازی سے کام نہ لو۔یہ نشان اپنے وقت پر پورا ہوتا چلا جائے گا۔اور اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ میں آؤں گا اور ضرور آؤں گا۔یہ سچے وعدوں والا خدا ہے اور جب اس نے کہ دیا کہ میں دشمن کو گھیروں گا تو وہ ضرور گھیرے گا