خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 213 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 213

213 $2003 خطبات مسرور اور ضرور گھیرے گا اور دنیا کی کوئی طاقت اس کے وعدوں کو ٹال نہیں سکتی۔ہاں ایک شرط ہے کہ ہم بچے دل سے اس پر ایمان لے آئیں، اسی کے ہو جائیں۔اس کا خوف، اس کی خشیت ہم پر طاری ہو۔ہر معاملہ میں تقویٰ ہمارا اوڑھنا بچھونا ہوتا کہ ہماری کمزوریوں کی وجہ سے خدائی وعدے مؤخر نہ ہوجائیں۔اب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک دعا جو آپ نے جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والوں کے لئے کی، پڑھتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں: ہر یک صاحب جو اس للّہی جلسہ کے لئے سفر اختیار کریں۔خدا تعالیٰ اُن کے ساتھ ہو اور اُن کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے حالات اُن پر آسان کر دیوے اور اُن کے ہم و غم دور فرمادے۔اور ان کی ہر یک تکلیف سے مخلصی عنایت کرے اور ان کی مرادات کی راہیں اُن پر کھول دیوے اور روز آخرت میں اپنے ان بندوں کے ساتھ اُن کو اٹھاوے جن پر اس کا فضل و رحم ہے اور تا اختتام سفر ان کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔اے خدا اے ذوالمجد والعطاءاور رحیم اور مشکل گشا، یہ تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا فرما کہ ہر یک قوت اور طاقت تجھ ہی کو ہے۔آمین ثم آمین۔اشتهار ۱۷ دسمبر ۱۸۹۲ ء- مجموعه اشتهارات جلداول صفحه ٣٤٢) اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی تمام دعاؤں کا وارث بنائے۔ہم سے کوئی ایسا فعل سرزد نہ ہو جو ہمیں ان دعاؤں سے دور کر دے۔ان دنوں آپ بھی بہت دعائیں کریں۔دعاؤں پر بہت زور دیں۔تمام آنے والے مہمانوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔کچھ لوگ آرہے ہیں ، راستے میں ہیں ، ان کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔اور اس جلسہ سے فیضیاب ہونے کے لئے جو گھروں میں بیٹھے ہیں، اپنی خواہش کے باوجود نہیں آسکے ان کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ وسیع پیمانے پر عارضی انتظام ہونے کی وجہ سے بعض انتظامی کمیاں رہ جائیں گی۔ایسی صورت میں کارکنوں سے، اپنے بھائیوں سے عفو و درگز رکا سلوک کریں۔کوئی کارکن بھی جان بوجھ کر اپنی ڈیوٹی میں کوتا ہی نہیں کرے گا۔سب بڑے جذ بہ اور بڑے شوق سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مہمانوں کی خدمت پر مستعد ہیں۔اللہ تعالیٰ کی خاطر جب آپ عفو و درگزر کا۔