خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 126 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 126

$2003 126 خطبات مسرور ایمان تازہ ہوا اور معانیز بخار بھی اتر گیا۔(رجسٹر روایات نمبر ١٢ - صفحه ١٤٠) اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک الہام کا ذکر کرتا ہوں۔۱۸۸۳ء کا الہام ہے: يَا عَبْدَ الْقَادِرِ إِنِّي مَعَكَ أَسْمَعُ وَاَرى“۔اے عبدالقادر میں تیرے ساتھ ہوں، سنتا ہوں اور دیکھتا ہوں۔( براهین احمدیه هر چهار حصص روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ٦١٣ - ترجمه از صفحه ٦١٤ حاشیه در حاشیه نمبر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ: میں اپنے ذاتی تجربہ سے بھی دیکھ رہا ہوں کہ دعاؤں کی تاثیر آب و آتش کی تاثیر سے بڑھ کر ہے بلکہ اسباب طبیعہ کے سلسلہ میں کوئی چیز ایسی عظیم التا ثیر نہیں جیسی کہ دعا ہے“۔(بركات الدعا روحانی خزائن جلد ٦ - صفحه (١١) پھر آپ فرماتے ہیں: ”دعا میں خدا تعالیٰ نے بڑی قوتیں رکھی ہیں۔خدا نے مجھے بار بارالہامات کے ذریعہ یہی فرمایا ہے کہ جو کچھ ہو گا دعا ہی کے ذریعہ سے ہوگا۔“ (سیرت مسیح موعود از یعقوب علی عرفانی صاحب - صفحه ۵۱۸ 000