خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 46 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 46

46 $2003 خطبات مسرور ہے سورج کو جب اسے ڈھانپ دیا جائے گا۔یعنی آنحضرت مے کی روشنی کو اس زمانہ کے دشمن بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے نہیں پہنچنے دیں گے اور ان کا مکروہ پراپیگنڈا بیچ میں حائل ہو جائے گا۔اور جب صحابہ کے نور کو بھی دشمن کی طرف سے گدلا دیا جائے گا اور جس طرح سورج کے بعد ستارے کسی حد تک روشنی کا کام دیتے ہیں اسی طرح صحابہ کا نور بھی انسان کی نظر سے زائل کر دیا جائے گا۔یہ وہ زمانہ ہوگا جبکہ بڑے بڑے پہاڑ چلائے جائیں گے یعنی پہاڑوں کی طرح بڑے بڑے سمندری جہاز بھی اور فضائی جہاز بھی سفر اور بار برداری کے لئے استعمال ہوں گے اور اونٹنیاں ان کے مقابل پر بیکار کی طرح چھوڑ دی جائیں گی۔جماعت احمدیہ پر مظالم کی پیشگوئی اب ایک آیت ہے جس میں آج کل کے زمانے میں احمدیوں پر جو مظالم ہورہے ہیں ان کا بھی ذکر ہے۔قُتِلَ أَصْحَبُ الْأخْدُودِ النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِ۔إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُوْدٌ۔وَّهُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ شُهُودٌ۔وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ (سورة البروج : ۵ تا ۹ ہلاک کر دئیے جائیں گے کھائیوں والے۔یعنی اُس آگ والے جو بہت ایندھن والی ہے۔جب وہ اُس کے گرد بیٹھے ہوں گے۔اور وہ اُس پر گواہ ہوں گے جو وہ مومنوں سے کریں گے۔اور وہ اُن سے پر خاش نہیں رکھتے مگر اس بنا پر کہ وہ اللہ ، کامل غلبہ رکھنے والے، صاحب حمد پر ایمان لے آئے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ اس سلسلہ میں فرماتے ہیں کہ ان آیات میں ان لوگوں کی ہلاکت کی پیشگوئی کی گئی ہے جنہوں نے کھائی میں آگ جلائی تھی اور اس میں مومنوں کو پھینک کر بیٹھے ان کا تماشا دیکھتے تھے۔ان آیات میں یہ پیشگوئی مضمر ہے کہ یہ واقعہ آئندہ بھی رونما ہوگا اور وہ زمانہ موعود کا زمانہ ہوگا۔پس لازماً اس کا اطلاق ان مظلوم احمد یوں پر ہوتا ہے جن کو گھروں میں زندہ جلانے کی کوشش کی گئی اور قعود کا لفظ بتاتا ہے کہ لوگ بیٹھے تما شاد یکھتے رہے اور ظالموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔پس یہ عظیم الشان پیشگوئی اس رنگ میں کئی بار پوری ہو چکی ہے کہ