خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 47 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 47

47 $2003 خطبات مسرور پولیس کی نگرانی میں بلوائیوں نے معصوم احمدیوں کو زندہ جلانے کی کوشش کی اور کئی بار کامیاب ہو گئے اور بعض اوقات نا کام بھی ہوئے۔“ (حاشيه سورة البروج ترجمه خليفة المسيح الرابع ) حالانکہ ان کا اس کے سوا کوئی جرم نہیں تھا کہ وہ آنے والے پر ایمان لے آئے۔یہ ایسے بچے متبعین ہیں جو اپنی قربانیوں کے ذریعے آنے والے موعود کی صداقت پر گواہ بن گئے ہیں۔اور پھر یہ ہے کہ ایسی حرکتیں کرنے والوں کو کوئی ذرا سا بھی احساس، شرم، حیا کچھ نہیں بلکہ یہ حرکتیں کرنے کے بعد بڑے فخر سے بیان کی جاتی ہیں کہ ہم نے احمدیوں کے ساتھ یہ سلوک کیا، یہ سلوک کیا۔اور یہ باتیں ایسی نہیں کہ جو پہلے ہوا کرتی تھیں اور آج نہیں ہو ر ہیں۔یا احمدیت کے ابتدائی دور میں ہورہی تھیں۔آج بھی یہ خبریں مستقلاً آتی رہتی ہیں اور یہ عمل اسی طرح جاری ہے۔اور یہ ظلم کی داستانیں آج بھی اسی طرح رقم ہو رہی ہیں۔پاکستان میں احمدیوں کے ساتھ بعض جگہوں پر جو سلوک ہوتا ہے اس سے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔اور جب پوچھو کہ قصور کیا ہے تو کوئی جواب نہیں۔اب لوگ اپنی مسجد میں بیٹھے اپنے امام کی تقریرین رہے ہیں یہی ان کا بہت بڑا قصور ہے کیونکہ ہمارے جذبات مشتعل ہوتے ہیں۔اور ظلم کی یہ انتہا کہ یہ سب کچھ خدا کے نام پہ ہورہا ہے۔اب ہم تو یہی کہہ سکتے ہیں اگر ان کو ذرا بھی خوف خدا ہو کہ خدا کا نام نہ لوظالمو خدا کے لئے لیکن خدا کا واسطہ تو وہاں دیا جاتا ہے جہاں خدا کا خوف ہو۔اس لئے ہماری اپنے رب کے آگے یہی التجا ہے خداوندا بندہ خدا بن گیا ہے یہی تیری قدرت دکھانے کے دن ہیں احادیث میں آخری زمانہ کے متعلق پیشگوئیاں اب آنحضرت ﷺ نے آخری زمانہ میں پیش آنے والے مختلف حالات وواقعات کی خبریں بھی بیان فرما ئیں جو آپ کے صحابہ کے ذریعہ ہم تک پہنچی ہیں۔ان میں سے چند روایات نمونہ کے طور پر پیش کرتا ہوں جو بڑی شان کے ساتھ ہم نے پوری ہوتے دیکھیں اور دیکھ رہے ہیں۔