خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 757 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 757

خطبات مسرور جلد 13 757 52 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 25 دسمبر 2015ء رحم خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 25 دسمبر 2015 ء بمطابق 25 رفتح 1394 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : یہ دن قادیان میں جلسہ سالانہ کے دن ہیں۔کل سے انشاء اللہ تعالیٰ قادیان کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔اسی طرح آج آسٹریلیا کا جلسہ سالانہ بھی شروع ہو چکا ہو گا اور امریکہ کے ویسٹ کوسٹ کا جلسہ بھی شروع ہونے والا ہے۔وقت کا فرق ہے اس لئے کچھ دیر بعد شاید شروع ہو۔اور شاید بعض اور ملکوں میں بھی ان دنوں میں جلسے ہورہے ہوں گے یا ہونے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ان تمام جلسوں کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔اشرار کی شرارتوں اور ان کے شر سے محفوظ رکھے۔دنیا بھر میں ہونے والے جلسہ سالانہ اور قادیان قادیان کے جلسہ سالانہ کی خاص طور پر اس لحاظ سے بھی اہمیت ہے کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بستی میں ہو رہا ہے اور یہیں آپ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے اذن پا کر جلسے شروع کروائے تھے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے مختلف خطابات اور خطبات میں جلسہ سالانہ کے حوالے سے ہمیں اس زمانے سے بھی آگاہی دی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ تھا اور جماعت کی ابتدا تھی۔حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جلسوں کا نقشہ کھینچا ہے کہ شروع کے جلسے کیسے ہوتے تھے وہاں بعض الہامات کا بھی ذکر فرمایا کہ کس طرح بعض الہامات کو اللہ تعالیٰ نے ان دنوں میں پورا ہوتا دکھایا اور دکھا رہا ہے۔بعض الہامات آئندہ زمانوں کے متعلق ہوں گے یا ایک دفعہ پورے ہو چکے اور دوبارہ بھی پورے ہوں گے۔اس وقت میں اس حوالے