خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 50 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 50

خطبات مسرور جلد 13 50 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16 جنوری 2015ء اس طرح درود پڑھنے اور جواب دینے سے۔پس یہ طریق ایسا ہے اور جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اس سے جماعتی ترقی کے بھی راستے کھلتے ہیں اور جب جماعت ترقی کرے گی۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے والوں کی تعداد بڑھے گی تو مخالفین کی تعداد بھی گھٹتی چلی جائے گی۔اس کے علاوہ ایک اور بات بھی کہنا چاہتا ہوں۔بعض لوگ سوال کرتے ہیں کہ اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّد اور اللهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ علیحدہ علیحدہ کیوں ہیں؟ تو اس بارے میں لغت میں اس طرح وضاحت ہے کہ لغوی اعتبار سے الصَّلوة کا مطلب التَّعْظِیم بھی ہے۔اس بناء پر اللهُمَّ صَلِّ عَلَى محمد کی دعا کے یہ معنی ہوں گے کہ اے اللہ ! تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دنیا میں تو ان کا ذکر بلند کر کے اور ان کے پیغام کو کامیابی اور غلبہ عطا فرما کر اور ان کی شریعت کے لئے بقاء اور دوام مقدر کر کے عظمت عطا فرما جبکہ آخرت میں ان کی امت کے حق میں شفاعت کو قبول فرما کے اور ان کے اجر و ثواب کو کئی گنا بڑھا کر دینے کے ذریعہ سے انہیں عظمت سے ہمکنار فرما۔اس کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات میں بھی بعض فقروں میں ان کا تفصیلی ذکر اس طرح آچکا ہے لیکن لغت کے معنی سے نہیں۔پھر آگے ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف کے متعلق حدیث میں بَارِك عَلَى مُحَمَّدٍ وعلى ال محمد کے الفاظ آئے ہیں۔(صحيح البخاری کتاب تفسیر القرآن باب قوله ان تبدوا شيئًا او تخفوه۔۔۔حدیث نمبر 4797) اس کے معنی یہ ہیں کہ اے اللہ ! تو نے جو بھی عزت و عظمت اور عظیم شان اور بزرگی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مقدر فرمائی ہوئی ہے اس کو ان کے لئے قائم فرمادے اور اس کو ہمیشگی اور دوام بخش۔ہمیشہ قائم رہنے والی ہو۔پس خلاصہ یہ ہے کہ اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدِ میں آپ کی شریعت کے غلبے اور ہمیشہ قائم رہنے اور امت کے حق میں آپ کی شفاعت سے فیض پانے کی دعا ہے اور اللهُمَّ بَارك میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و عظمت اور شان اور بزرگی کے ہمیشہ قائم رہنے کے لئے دعا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی رنگ میں درود پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس درود کی وجہ سے ہم جہاں خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے والے ہوں وہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں ہمیشہ ترقی کرتے چلے جانے والے بھی ہوں اور آپ کی شریعت کے پھیلانے کے کام میں اپنی صلاحتیوں کو صرف کرنے