خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 661 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 661

خطبات مسرور جلد 13 661 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 نومبر 2015ء پاکستان میں مخدوش حالات کے باوجود اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہوں نے وہاں قربانی کا جو معیار رکھا ہوا ہےاس پر قائم ہیں اور ان کا نمبر پہلا ہی ہے۔اس کے بعد باہر کے ممالک میں جرمنی پہلے نمبر پر ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جرمنی میں مالی قربانی کرنے کی روح بہت زیادہ ہے۔وہاں مساجد کی تعمیر کے سلسلے میں بھی وہ قربانیاں کر رہے ہیں اور بڑھ چڑھ کر قربانی کر رہے ہیں۔اور ان کی کوشش ہے، ہر جگہ سے بے چین ہو کر لوگ خط لکھتے ہیں کہ یہ دعا کریں ہماری مسجد جو ہے جلدی بن جائے اور اس کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہیں۔لیکن باقی قربانیوں میں بھی مکمل اور پورا حصہ لے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزا دے۔دوسرے نمبر پر برطانیہ ہے۔تیسرے نمبر پر امریکہ۔چوتھے پر کینیڈا۔پانچویں پر آسٹریلیا۔چھٹے پر بھارت۔ساتویں پر مڈل ایسٹ کی ایک جماعت ہے۔آٹھویں نمبر پر انڈونیشیا۔پھر نویں نمبر پر پھر مڈل ایسٹ کی ایک جماعت ہے۔دسویں نمبر پر گھانا۔گھانا پیچھے سے بہت اوپر آیا ہے اور سوئٹزر لینڈ جو دسویں نمبر پر ہوا کرتا تھا وہ گیارھویں نمبر پر چلا گیا ہے۔اور گھانا کی جماعت کے ممبران نے اس سال فیصد مقامی کرنسی کے لحاظ سے سب سے زیادہ وصولی کی ہے یا ادائیگی کی ہے۔انہوں نے ساٹھ فیصد اضافہ کیا ہے۔آسٹریلیا کے لوگ دوسرے نمبر پر وصولی میں بڑھتے ہیں۔اور پھر عرب ممالک کے لوگ ہیں۔پھر کینیڈا اور باقی لوگ ہیں۔باقی جماعتیں ہیں۔فی کس ادائیگی کے اعتبار سے نمایاں ادائیگی کرنے والوں میں دو عرب ممالک کے علاوہ پہلے نمبر پر سوئٹزر لینڈ ہے۔پہلے یہ پہلے نمبر پر ہوا کرتا تھا لیکن اب عرب ممالک میں قربانی کی روح اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی بڑھتی جا رہی ہے۔فی کس قربانی کے لحاظ سے امریکہ چوتھے نمبر پر ہے۔آسٹریلیا پانچویں پر اور یو کے (UK) چھٹے پر۔جرمنی ساتویں نمبر پہ۔ناروے میں بھی ترقی ہو رہی ہے نویں نمبر پر ہے۔پھر چھوٹی جماعتوں میں سنگا پور فن لینڈ ، جاپان اور مڈل ایسٹ کی چار جماعتیں قابل ذکر ہیں۔افریقن ممالک میں مجموعی طور پر نمایاں وصولی کرنے والے گھانا، نائیجیریا، ماریشس، بورکینا فاسو، تنزانیہ، گیمبیا، بین ہیں۔مجموعی تعداد کے بارے میں میں ہمیشہ بہت زور دیتا ہوں کہ اس کو بڑھائیں۔چاہے کوئی تھوڑا ساٹوکن کے طور پر ہی دے۔اس کے لئے جماعتوں کو ٹارگٹ بھی دیئے گئے تھے۔اس سال اللہ کے فضل سے تحریک جدید میں شاملین کی تعداد تیرہ لاکھ گیارہ ہزار ہو گئی ہے۔اور اس سال ایک لاکھ نئے شامل