خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 644 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 644

خطبات مسرور جلد 13 644 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 اکتوبر 2015ء نام لئے تھے ان کا نام نہیں لیا تھا۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں گویا ان کا عقل کا معیار اس قدر تھا کہ اتنی بات بھی نہیں سمجھ سکتے تھے۔لیکن وہ جب معمار کے ساتھ لگایا گیا تو معمار بن گئے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 35 صفحہ 290-289) پس حضرت مصلح موعود اس طرف توجہ دلاتے ہیں کہ جو لوگ سکتے بیٹھے رہتے ہیں بعض دوسرے ممالک میں غریب ملکوں میں بھی اور یہاں بھی آکر بعض لوگ بیٹھے رہتے ہیں وہ اگر ذرا بھی توجہ کریں تو کوئی نہ کوئی ہنر اور کام سیکھ سکتے ہیں اور روپیہ کما سکتے ہیں بلکہ رفاہِ عامہ کے کاموں میں، خدمت خلق کے کاموں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔خدا تعالیٰ کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی غیرت کا ذکر کرتے ہوئے ایک واقعہ بیان فرماتے ہیں کہتے ہیں کہ یہاں ایک شخص تھے بعد میں وہ بہت مخلص احمدی ہو گئے اور حضرت صاحب سے ان کا بڑا تعلق تھا مگر احمدی ہونے سے قبل حضرت صاحب ان سے ہیں سال تک ناراض رہے۔وجہ یہ کہ حضرت صاحب کو ان کی ایک بات سے سخت انقباض ہو گیا اور وہ اس طرح کہ ان کا ایک لڑکا مر گیا (فوت ہو گیا۔) حضرت صاحب اپنے بھائی کے ساتھ ان کے ہاں ماتم پرسی کے لئے گئے۔ان میں قاعدہ تھا کہ جب کوئی شخص آتا اور اس سے ان کے بہت دوستانہ تعلقات ہوتے تو اس سے بغلگیر ہو کر روتے اور چیچنیں مارتے۔اسی کے مطابق انہوں نے حضرت صاحب کے بڑے بھائی سے بغلگیر ہوکر روتے ہوئے کہا کہ خدا نے مجھ پر بڑا ظلم کیا ہے۔نعوذ باللہ۔یہ سن کر حضرت صاحب کو ایسی نفرت ہو گئی کہ ان کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔بعد میں خدا تعالیٰ نے اس شخص کو توفیق دی اور وہ ان جہالتوں سے نکل آئے اور احمدیت قبول کر لی۔(ماخوذ از تقدیر الہی۔انوار العلوم جلد 4 صفحہ 607-606) حضرت مصلح موعودؓ ہستی باری تعالیٰ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک واقعہ سنایا کرتے تھے کہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ حضرت میر محمد اسماعیل صاحب کے ساتھ ایک دہر یہ پڑھا کرتا تھا۔یعنی ہستی باری تعالیٰ کا کیا ثبوت ہے اس کے بارے میں بیان فرما رہے ہیں کہ ایک دفعہ زلزلہ جو آیا تو اس کے منہ سے بے اختیار رام رام نکل گیا۔پہلے ہندو تھا۔دہر یہ ہو گیا تو میر صاحب نے جب اس سے پوچھا کہ تم تو خدا کے منکر ہو پھر تم نے رام رام کیوں کہا۔کہنے لگا غلطی ہو گئی۔یونہی منہ سے نکل گیا۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ مگر اصل بات یہ ہے دہریے جہالت پر ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ