خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 643
خطبات مسرور جلد 13 643 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30اکتوبر 2015ء پڑے گی۔اس کو یہ بھی سمجھا دیا کہ جو جائز چیز ہے اس کو ہمیشہ کرنا چاہئے۔(ماخوذ از جماعت قادیان کو نصائح۔انوار العلوم جلد 4 صفحہ 23) پھر افراد جماعت کو ہنر سکھنے اور محنت کرنے کی طرف حضرت مصلح موعودؓ نے بہت توجہ دلائی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے کا ایک واقعہ اس کی طرف توجہ دلاتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ ایک معمولی سمجھ بوجھ رکھنے والے نوجوان تھا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس رہتا تھا۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ایک لڑکا تھا جس کا نام فجا تھا۔اسے آپ نے کسی معمار کے ساتھ لگا دیا اور تھوڑے ہی عرصے کے بعد وہ معمار بن گیا۔آپ فرماتے ہیں کہ اس میں سمجھ بہت کم تھی مگر خلص اور بیدار تھا۔وہ غیر احمدی ہونے کی حالت میں آیا تھا اور بعد میں احمدی ہو گیا تھا۔اس کی عقل کا ( یعنی معمولی عقل کا جو واقعہ ہے وہ آپ یہ بیان فرماتے ہیں کہ) یہ حال تھا کہ ایک دفعہ بعض مہمان آئے۔اس وقت لنگر خانے کا کام علیحدہ نہیں تھا۔شروع شروع کی بات تھی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر ہی سے مہمانوں کے لئے کھانا جانتا تھا۔شیخ رحمت اللہ صاحب، ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب ، خواجہ کمال الدین صاحب، قریشی محمد حسین صاحب موجد مفرح عنبری قادیان آئے اور ایک دوست اور بھی تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کے لئے چائے تیار کروائی اور مجھے کو کہا کہ ان مہمانوں کو چائے پلا آئے۔اور اس خیال سے کہ وہ کسی کو چائے دینا بھول نہ جائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بڑی تاکید کی کہ دیکھو پانچوں کو چائے دینی ہے۔یہ نہ ہو کسی کو بھول جاؤ۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک اور پرانے ملازم چراغ تھے ان کو بھی آپ نے ساتھ کر دیا اور جب یہ دونوں چائے لے کر گئے تو پتالگا کہ وہ جہاں باہر کمرے میں تھے وہاں نہیں بیٹھے ہوئے بلکہ وہ تو سارے حضرت خلیفہ مسیح الاول کے پاس ان کی ملاقات کے لئے چلے گئے تھے۔چنانچہ وہ چائے لے کر یہ لوگ وہاں پہنچ گئے۔حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ چراغ و پرانا ملازم تھا نے پہلے چائے کی پیالی حضرت خلیفہ مسیح الاول کے سامنے رکھی کیونکہ حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی بزرگی اور حفظ مراتب کا خیال تھا۔اس لئے انہوں نے ان کے سامنے رکھی۔لیکن مجھے صاحب نے ہاتھ پکڑ لیا اور کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کا نام نہیں لیا تھا۔چراغ نے اسے آنکھ سے اشارہ کیا اور کہنی ماری اور یہ بات سمجھانے کی کوشش کی کہ بیشک آپ نے حضرت خلیفتہ المسیح الاول " کا نام نہیں لیا تھا لیکن آپ ان سب سے زیادہ معزز ہیں اس لئے چائے پہلے آپ کے سامنے ہی رکھنی چاہئے۔لیکن وہ یہ بات کہے جاتا تھا کہ حضرت صاحب نے صرف پانچ کے