خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 604 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 604

خطبات مسرور جلد 13 604 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 اکتوبر 2015ء ختم ہو جانا چاہئے تھا اور اس کے جھوٹ کا پول کھل جانا چاہئے تھا۔لیکن یہ ختم ہونے کا سوال نہیں ہے، یہاں تو اللہ تعالی ترقیات دکھا رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی ایک مجلس میں فرمایا کہ مخالفوں نے ہر طرح مخالفت کی مگر خدا نے ترقی دی۔یہ سچائی کی دلیل ہے کہ دنیا ٹوٹ کر زور لگا دے اور حق پھیل جاوے فرمایا کہ اب ہمارے مقابل کو نسا دقیقہ مخالفت کا چھوڑا گیا مگر آخران کو ناکامی ہی ہوئی ہے۔یہ خدا کا نشان ہے۔“ پس جیسا کہ میں نے کہا مخالفین زور لگاتے رہے اور لگا رہے ہیں مگر آج بھی مخالفین کا باوجود ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے، بڑے بڑے علماء کی ہمارے خلاف ہر طرح کی تدبیریں کرنے کے بلکہ حکومتوں کی احمدیت کی مخالفت میں پر زور کاروائیوں کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بات ہی پوری ہو رہی ہے کہ مخالفین ناکام ہوئے اور یہ خدا کا نشان ہے۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 186) پھر جب ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کس طرح نشان دکھاتا ہے، کس طرح پکڑ پکڑ کر لوگوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت میں لاتا ہے تو حیرت ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس تو میں ایک دفعہ ذکر ہوا کہ لاہور سے ایک شخص کا خط آیا کہ اسے خواب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی نسبت بتایا گیا ہے کہ آپ بچے ہیں۔وہ ایک فقیر کا مرید تھا جودا تا گنج بخش کے مقبرے کے پاس رہا کرتا تھا۔اس شخص نے اس فقیر سے ذکر کیا تو اس فقیر نے کہا کہ مرزا صاحب کی اتنے عرصے سے ترقی ہونا ان کی سچائی کی دلیل ہے۔پھر ایک اور مست فقیر وہاں تھا۔درباروں میں بیٹھے ہوتے ہیں وہ بھی وہاں آ گیا۔اس نے کہا بابا ہمیں بھی پوچھ لینے دو۔یعنی خدا تعالیٰ سے ہمیں بھی پوچھ لینے دو کہ سچائی کیا ہے؟ دوسرے دن اس نے بتلایا کہ خدا نے کہا کہ مرزا مولیٰ ہے۔پہلے فقیر نے اس پر کہا کہ مولا نا کہا ہوگا۔وہ تیرا اور میرا ہم جیسے سب کا مولیٰ ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود نے فرمایا کہ آجکل خواب اور رویا بہت ہوتے ہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ لوگوں کو خوابوں کے ذریعہ اطلاع دے۔خدا تعالیٰ کے فرشتے اس طرح پھرتے ہیں جیسے آسمان میں ٹڈی ہوتی ہے۔وہ دلوں میں ڈالتے پھرتے ہیں کہ مان لو، مان لو۔پھر ایک اور شخص کا حال بیان کیا جس نے حضور علیہ السلام کے رڈ میں کتاب لکھنے کا ارادہ کیا تو خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا کہ تورڈ لکھتا ہے اور اصل میں مرزا صاحب سچے ہیں۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 4 صفحہ 188