خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 545
خطبات مسرور جلد 13 545 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء مخالف گروہوں کی کارروائیاں زیادہ سخت ہوں ، جو مسلمان ممالک میں علیحدگی پسند گروہ ہیں یا شدت پسند گروہ ہیں ان کی کارروائیاں ان کی نسبت شاید زیادہ سخت ہوں لیکن ان کو تسلسل سے یہ کارروائیاں کرنے کی کس طرح تو فیق مل رہی ہے یا کس طرح وہ یہ انجام دے رہے ہیں۔ان کو اسلحہ کی صورت میں جو ایندھن ہے وہ تو باہر سے ہی مہیا کیا جاتا ہے۔میں نے ان کو یہ بھی کہا کہ حالات سے تنگ اور بے چین لوگ جب شدت پسند گروہوں میں شامل ہوتے ہیں تو اس کا بے انتہا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ اتنے لوگ یہاں سے چلے گئے ، اتنے لوگ وہاں سے چلے گئے اور پھر اسلام کو بھی کسی نہ کسی طریق سے نشانہ بنایا جاتا ہے جس سے مزید بے چینی پیدا ہوتی ہے اور ردعمل ظاہر ہوتا ہے۔لیکن ہزاروں لاکھوں مسلمان جو امن کی بات کرتے ہیں ان کا ذکر میڈ یا نہیں کرتا یا انہیں وہ پذیرائی نہیں ملتی جو منفی رویے دکھانے والوں کو ملتی ہے۔اور سب سے بڑھ کر تو جماعت احمد یہ ہے جو محبت اور پیار کی اسلامی تعلیم پھیلاتی ہے اور تمام دنیا میں ایک لگن سے اس کام پرلگی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں امن کے جھنڈے تلے امن پھیلانے اور سلامتی بکھیر نے کے لئے لاکھوں لوگ ہر سال جماعت میں شامل ہوتے ہیں۔ان کے بارے میں ہم تمہیں بتا ئیں بھی تو تم اتنی تو جہ نہیں دیتے بلکہ بالکل بھی توجہ نہیں دیتے۔کہیں ذکر نہیں ہوتا۔اور دنیا کے سامنے بعض مسلمانوں کے یا مسلمان گروہوں کے عمل کی غلط تصویر ہی پیش کی جاتی ہے، منفی تصویر پیش کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں دنیا کی غیر مسلم آبادی ٹھتی ہے کہ اسلام کا صرف ایک ہی رخ ہے اور اس کا صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ شدت پسندی ہے اور نا انصافی ہے اور یہی اسلام کا حقیقی چہرہ ہے۔اور پھر جیسا کہ میں نے کہا دنیا میں ، غیر مسلموں میں اسلام سے نفرت بڑھتی جاتی ہے۔اسلام کا خوبصورت پیغام آگے پھیلائیں بہر حال پریس بھی کیونکہ اب ایک کاروباری چیز ہے ان کا کاروبار ہے اور مسالے دار خبریں لگانا ان کا کام ہے جو وہ اس لئے لگاتے ہیں کہ ان کو مالی فوائد حاصل ہوں۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا کہ لاکھوں لوگ امن اور سلامتی کے جھنڈے تلے ہر سال جمع ہوتے ہیں۔جلسے کی رپورٹ میں بھی ان کا ذکر ہوتا ہے، میں نے کیا تھا۔بعض مثالیں میں نے جلسے میں دوسرے دن پیش کی تھیں۔تو اس وقت میں ایسے ہی چند لوگوں کی مثالیں پیش کرتا ہوں جنہوں نے جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام کا حقیقی چہرہ دیکھا اور ان کے دلوں پر اثر ہوا۔ان میں غیر مسلم بھی شامل ہیں اور مسلمان بھی شامل ہیں اور پھر بہت سے ایسے ہیں جنہوں