خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 537
خطبات مسرور جلد 13 537 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2015ء کا قول بھی نہیں بدلتا۔( بعض لوگ فقہاء کے قول کو بہت ترجیح دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جو ایک فیصلہ ہو گیا، کسی فقیہ نے فیصلہ کر دیا وہ آخری فیصلہ ہے اور اس کو بدلہ نہیں جاسکتا ) اور دوسری طرف لوگ تغیر و تبدل کرتے رہتے ہیں اور اندھیر مچادیتے ہیں۔(ماخوذ از خطبات محمود دجلد 33 صفحه 310-309) اس سے مجھے یاد آ گیا، فیصل آباد میں ایک دفعہ جب چوہتر (1974ء) کے فسادات ہورہے تھے تو ایک مولوی صاحب تقریر کر رہے تھے اور قُلْ هُوَ الله احد کی تشریح فرما رہے تھے کہ قُلْ هُوَ الله احد قرآن کریم میں لکھا ہوا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ احمدی کا فر ہیں۔اس سے انہوں نے یہ استدلال کر لیا۔بہر حال حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ ایسے لوگ جو ہیں دونوں طرف افراط و تفریط کرتے ہیں۔کوئی اصول اور قاعدہ نہیں ہوتا۔حالانکہ اصل طریق وسطی ہے۔انسان کو تغیر قبول کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے لیکن تغیر پیدا کرنا خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور وہ جب چاہتا ہے تغیر پیدا کرتا ہے اور جب وہ تغیر پیدا کرنا چاہتا ہے تو پھر دنیا اسے تغیر سے روک نہیں سکتی۔پھر بعض لوگوں کی غلط سوچیں جو ہیں ان کے بارے میں بھی حضرت مصلح موعودؓ نے بیان کیا۔کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں ایک شخص قادیان آیا۔اس نے کہا کہ اگر مرزا صاحب کو کہا جاتا ہے کہ آپ ابراھیم ہیں، نوح ہیں، موسیٰ ہیں ، عیسی ہیں ، محمد ہیں (صلی اللہ علیہ وسلم ) تو ( وہ کہنے لگا کہ ) مجھے بھی خدا تعالیٰ ہر وقت کہتا ہے کہ تو محمد ہے۔لوگ اسے سمجھانے لگے تو اس نے کہا کہ خدا تعالی کی آواز مجھے آتی ہے۔وہ خود مجھے کہتا ہے کہ تو محمد ہے۔تمہاری دلیلیں مجھ پر کیا اثر کر سکتی ہیں۔کوئی اثر نہیں ہوگا ) جب لوگ سمجھاتے سمجھاتے تھک گئے تو انہوں نے خیال کیا کہ بہتر ہے کہ انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں پیش کیا جائے۔چنانچہ انہوں نے حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے درخواست کی کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ذکر کر کے وقت لے دیں۔حضرت خلیفہ اول نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عرض کیا۔آپ نے فرمایا اچھا اس شخص کو بلالو۔چنانچہ وہ شخص حضور کی خدمت میں لا یا گیا اور اس نے کہا کہ خدا تعالیٰ مجھے ہر وقت یہ کہتا ہے کہ تم محمد ہو۔آپ نے فرمایا مجھے تو خدا تعالیٰ ہر وقت یہ نہیں کہتا کہ میں ابراہیم ہوں، میں موسیٰ ہوں ، عیسی ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا لیکن جب وہ مجھے کہتا ہے کہ تم عیسی ہو تو عیسی والی