خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 526 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 526

خطبات مسرور جلد 13 526 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اگست 2015ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے والد نے آپ کو سیالکوٹ بھیجا ہے تو انہی کے گھر میں رہے تھے۔اور حضرت مصلح موعودؓ نے بھی ذکر کیا کہ ان کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ایک خاص تعلق تھا۔ماخوذ از خطبات محمودجلد 3 صفحہ 326-327) اسی طرح سید حبیب اللہ شاہ صاحب حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے ماموں تھے۔یہ فریدہ بیگم صاحبہ ان کی بیٹی کی بیٹی تھیں۔جب فریدہ بیگم کی والدہ رضیہ بیگم صاحبہ کا نکاح ہوا ہے تو حضرت مصلح موعود نے لکھا کہ اس خاندان کے خاص تعلق کی وجہ سے میں بیماری کے باوجود نکاح پڑھانے کے لئے باہر آ گیا ہوں۔اور اسی طرح لڑکی کی طرف سے ولی بھی حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ خود بنے تھے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 3 صفحہ 326 و 328) اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ان کی بہو نے لکھا ہے کہ خاص طور پر دینی لحاظ سے بھی آخری عمر میں تو انہوں نے بہت زیادہ مطالعہ کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تمام کتب پڑھیں بلکہ تین دفعہ پڑھیں۔ملفوظات پڑھی۔تفسیر کبیر مکمل کی۔خطبات با قاعدگی سے سنے والی تھیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان کے بچوں کا بھی حافظ و ناصر ہو۔ان کا ایک پوتا جامعہ احمد یہ ربوہ میں اور ایک نواسہ ان کا جامعہ احمدیہ کینیڈا میں پڑھ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ان بچوں کو بھی صحیح رنگ میں جماعت کا خادم بنائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 18 ستمبر 2015 ء تا 24 ستمبر 2015 ، جلد 22 شماره 38 صفحہ 05 10 )