خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 514
خطبات مسرور جلد 13 514 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 اگست 2015ء یا دنیاوی تنظیم میں نظر نہیں آئے گی۔ارجنٹائن سے ایک احمدی آئے تھے۔وہ کہتے ہیں کہ میں نے سچے مذہب کی تلاش میں دس سال گزارے ہیں اور بال آخر جماعت میں شامل ہو کر مجھے سچا مذہب مل گیا۔جلسہ سالانہ کی آرگنائزیشن سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔سب سے زیادہ جس چیز نے مجھے متاثر کیا وہ جلسہ میں نوجوان نسل کی موجودگی تھی۔میں نے آج تک کسی دوسرے مذہب میں نوجوان نسل کی کسی مذہبی فنکشن میں اس قدر involvement نہیں دیکھی جس طرح جماعت احمدیہ میں ہے۔کہتے ہیں عالمی بیعت میں شمولیت میری زندگی کے خوش ترین لمحات تھے۔بیعت کے دوران میرا دل اور جسم لرز رہا تھا۔دس شرائط بیعت در اصل قرآن کریم ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیمات کا خلاصہ ہیں۔میرے لئے اس سے بڑھ کر اور کوئی خوشی نہیں کہ میں ارجنٹائن کا پہلا مسلمان ہوں جسے احمدیت قبول کرنے کی توفیق ملی اور اب انشاء اللہ اپنے ملک میں جا کر میں احمدیت کی تبلیغ بھر پورانداز میں کروں گا۔جاپان سے ایک مہمان یوشیو اوامورا (Yoshio Iwamura) صاحب بھی تشریف لائے ہوئے تھے۔کہتے ہیں کہ مہمان نوازی کی روایات اور کارکنان کا محبت و شفقت کا رویہ ہم سب کے لئے ایک ناقابل فراموش یاد ہے۔جلسہ سالانہ برطانیہ اقوام متحدہ کا حقیقی نمونہ پیش کر رہا تھا جہاں ہر رنگ ونسل اور قوم کے افراد ایک خاندان کی طرح نظر آرہے تھے۔اس روحانی ماحول نے میرے دل پر ایک خاص اثر کیا ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی کے ذریعہ روحانی انقلاب جاپان سے ایک دوست ڈاکٹر جیوانی مونٹے (Giovanni Monte) بھی آئے ہوئے تھے۔یہ موصوف جو ہیں یہ میڈیکل سائنس میں پی ایچ ڈی ہیں اور ٹوکیو انٹرنیشنل بک فیئر کے موقع پر ان کا جماعت سے رابطہ ہوا تھا۔یہ کہتے ہیں کہ دس سال سے مختلف مذاہب اور معاشروں کی تحقیق کر رہا تھا۔عیسائیت سے متنفر ہو چکا تھا۔حق کی تلاش میں تھا۔بک فیئر کے پہلے دن جب انہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصنیف اسلامی اصول کی فلاسفی دی گئی تو یہ لکھنے والے ہمارے مشنری لکھتے ہیں کہ اگلے دن دوبارہ ہمارے پاس آئے اور کہنے لگے کہ رات کو اسلامی اصول کی فلاسفی کا مطالعہ شروع کیا اور میرے لئے مشکل تھا کہ اس کتاب کو پڑھے بغیر سو جاتا۔صبح تک جب اس کتاب کا مطالعہ مکمل کیا تو مجھے یقین ہو گیا کہ اسلام ایک سچا مذہب اور