خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 510
خطبات مسرور جلد 13 510 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 اگست 2015ء نام لئے جائیں تو بیشمار شعبے ایسے بنتے ہیں جن میں مردوں نے بھی اور عورتوں نے بھی ، بوڑھوں نے بھی، جوانوں نے بھی ، بچوں نے بھی، بچیوں نے بھی خدمت کی ہے اور جلسے کے تمام انتظامات کو اپنی استعدادں اور صلاحیتوں کے مطابق بہترین رنگ میں انجام دینے کے لئے بھر پور کوشش کی ہے۔تمام والنٹیئر زجو مختلف شعبوں کے ہوتے ہیں ان میں کوئی اپنے اپنے کاموں میں کسی کمپنی میں ڈائر یکٹر ہے تو کوئی ڈاکٹر ہے، کوئی انجنیئر ہے، کوئی سائنٹسٹ ہے، کاروباری لوگ ہیں۔پھر اپنے کام کرنے والے ہیں، مزدوری کرنے والے ہیں۔لیکن سب ایک ہو کر کام کرتے ہیں۔لنگر خانے میں قطع نظر اس کے کہ کوئی کیا ہے آگ کے سامنے کھڑا ہے جہاں سو دوسو بڑے دیکچے آگ پر رکھے ہوئے ہیں اور گرمی کی بھی انتہا ہے اور بڑی خوشی سے یہ لوگ دیگوں میں چمچے ہلا رہے ہیں، کھانے پکا ر ہے ہیں۔بوڑھے نو جوان سب اس کوشش میں ہیں کہ بہترین قسم کا سالن مہمانوں کے لئے تیار ہو کر ان تک پہنچے۔کسی کو بھی پرواہ نہیں کہ گرمی ہے یا نہیں ہے حتی کہ چودہ، پندرہ ، سولہ سال تک کے بچے بھی کھانا پکانے اور روٹی پلانٹ پر بڑی بشاشت سے ڈیوٹی دیتے ہیں۔پھر پانی کی فراہمی کے لئے ان والنٹیئر زکا ایک گروپ کام کر رہا ہے۔اور پھر مردوں اور عورتوں کا ایک گروپ بے نفس ہو کر کسی چیز کی پرواہ کئے بغیر مہمانوں کے لئے ان کے غسل خانوں کی صفائی کر رہا ہے۔کہیں اردگرد پھیلے ہوئے کوڑا کرکٹ کو اٹھانے والے کام کر رہے ہیں۔کوئی ٹریفک کنٹرول کر رہا ہے۔کچھ مرد اور عورتیں بگھیوں میں معذوروں اور بیماروں کو لانے لے جانے کا کام کر رہی ہیں۔گرمی کی شدت میں بچے اور بچیاں مہمانوں کو بڑے جذبے سے پانی پلاتے ہیں۔اس کو لوگ بڑا اسراہتے ہیں۔کچھ مرداور عورتیں مہمانوں کو کھانا کھلانے کی ڈیوٹی پر متعین ہیں۔پھر سیکیورٹی کا انتظام ہے۔یہ بھی بڑا وسیع انتظام ہے اور بڑا اہم نظام ہے۔غرض کہ اور بھی بہت سارے شعبہ جات ہیں جیسا کہ پہلے بھی میں نے کہا جن میں ہر کارکن قطع نظر اس کے کہ وہ یہ کام جانتا ہے یا نہیں اپنی بھر پور صلاحیت اور جذبے کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔پھر وائنڈ آپ کا کام ہے۔جلسے کے بعد بارشیں شروع ہو گئیں۔بڑی دقت سے سامان کو سمیٹا جارہا ہے۔بارش کی وجہ سے کچھ سامان بیڈ نگ وغیرہ گیلا بھی ہوا اور ان میں نقصان بھی ہوا۔میٹرسوں کو وسیع پیمانے پر اب سکھانے کا بھی مسئلہ ہو گا لیکن بہر حال خدام یہ کر رہے ہیں۔یہ خدام جلسے سے پہلے بھی سب انتظامات مکمل کرنے آئے تھے اور اب سمیٹنے کے لئے بھی مختلف ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔وائنڈ آپ کا کام بھی بہت بڑا کام ہوتا ہے کیونکہ